ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
کرنے میں ذہول ہوجاوے اور جب تنبہ ہو ذہول کا تدارک تو استغفار سے پھر اسی تدبیر پر استحضار سے کام لیا جاوے - یہ طریق عمل اس قدر سہل ہے کہ اس سے سہل کوئی چیز نہیں پس اس دستور العمل بنا کر بے فکر ہونا چاہئے - مجموعہ کلیات امدادیہ ازشیخ العرب والعجم حضرت مولانا حاجی امداد اللہ صاحب مہاجر مکی نور اللہ مرقدہ - یہ وہ بزرگ ہستی ہیں جن کے بڑے بڑے جلیل القدر خلیفہ مثلا حضرت مولانا رشید احمد صاحب گنگوہی رحمتہ اللہ علیہ ؛ حضرت حکیم الامتہ اشرف علی صاحب تھانوی رحمتہ اللہ علیہ اور حضرت مولانا محمد قاسم صاحب نانوتوی رحمتہ اللہ علیہ وغیرہ وغیرہ جسیے ہیں ؛ حضرت حاجی امداد اللہ صاحب عرب پاکستان اور ہندوستان کے بہت بڑے شیخ ہیں یہ ان کا مکمل مجموعہ دس کتابوں پر مشتمل ہے اس مجموعہ میں سلوک و تصوف و طریقت سلسلوں سے تعلق رکھنے والے پیروں اور مریدوں کے لئے بہترین رہنما اور شریعت و طریقت کے بہترین راستے دکھانے والی یہ واحد کتاب ہے - اس مجموعہ میں مند درجہ ذیل دس کتابیں ہیں - ( 1 ) ضیاء القوب ( 2 ) فیصلہ ہفت مسئلہ ( 3 ) ارشاد مرشد ( 4 ) مثنوی تحفۃ العشاق ( 5 ) رسالہ وحدۃ الوجود ( 6 ) غذائے روح ( 7 ) گلزار معرفت ( 8 ) رسالہ در وغمناک ( 9 ) جہاد اکبر ( 10 ) نالہ امداد غریب - النفائس المرغوبہ فی حکم الدعاء بعد المکتوبہ از مولانا مفتی کفایت اللہ صاحب پاکستان میں چونکہ نماز کے بعد دعا کے عجیب عجیب طریقے رائج ہیں جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے خلاف ہیں - حضرت مفتی صاحب نے احادیث کی روشنی میں دعا کا مسنون طریقہ بتلایا ہے اور آج کل جو اعتراض کئے جاتے ہیں ان سب کے جوابات بھی دیئے ہیں ایک اور چیز جس کی وجہ سے کتاب کی وقعت زیادہ ہوگئی ہے یہ ہے کہ اس کی ایک سو سے زائد علماۓ کرام نے تصدیق کی ہے تصدیق کرنے والے حضرت میں علماء دہلی رنگون مولمین مانڈے ؛ مولانا شاہ عبد الرحیم صاحب رائپوری ' حضرت مولانا تھانوی ؛ حضرات علماء دیوبندی سہار نپور میرٹھ مراد آباد ؛ امروہہ علمائے بریلی