ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
کے اپنے کو جس کے سپرد کیا ہے اس پر بغیر اعتماد اور انقیاد کئے کام نہیں چل سکتا - جب جاننے والا یہ کہہ رہا ہے کہ کام ہورہا ہے بس اطمینان کرنا چاہئے - پاکوں پر طعنہ زنی کی مذمت اہل اللہ پر طعنہ زنی کے متلعق یہ دونوں شعر پڑھے - ہیچ قومے راخدا رسوا نہ کرد تاول صاحبد لے نامد بدرد چوں خدا خواہد کہ پردہ کس درد میلش اندر طعنہ پاکان برد اہل باطل کے بھی تکفیر کی ممانعت فرمایا کہ ایک مرتبہ حضرت گنگوہی رحمتہ اللہ علیہ کے یہاں اہل باطل کے تکفیر کا ذکر تھا اس روز جوش میں شان رحیمی کا ظہور ہورہا تھا - یہاں تک فرمایا کہ کافر کافر لئے پھرتے ہو قیامت میں دیکھو گے کہ ایسوں کی مغفرت ہوگی جنہیں دنیا میں کافر قطعی کہتے ہو اور واقع میں وہ کافر نہ ہوں گے مگر نہایت ضعیف الایمان ہوں گے - پھر فرمایا لیکن اگر ڈرانے دھمکانے کے لئے شرعی انتظام کے لئے کسی وقت کافر کہہ دیا جاوے تو اس ما مضائقہ نہیں اس میں انتظامی شان کا ظہور ہوگیا - اعتراض بر معلم طریق ہے فرمایا کہ اس طریق میں سب سے زیادہ جو مضر چیز ہے وہ معلم ہر اعتراض ہے اس کا ہمیشہ خیال چاہئے - خدا کی محبت کے آثار فرمایا کہ اللہ سے محبت رکھنے والا کسی کافر کتے کے ساتھ بھی مظالم کو گوارا نہ کرے گا - وہمی کا علاج فرمایا کہ وہمی کے لئے بڑے دو احلال غزا کا کھانا ہے کیونکہ وہ باطن کو منور کرتی ہے اور جب باطن منور ہوجاتا ہے تو آدمی حق اور باطل میں تمیز کرنے لگتا ہے -