ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
شاہہجہا پوری ' کانپور ؛ اجمیر شریف ؛ ریاست بھوپال - رتلام ' لکھنؤ مولانا شبلی نعمیانی ؛ ڈابھیل صورت راندیر ؛ مولوی احمد رضا خان صاحب بریلوی ؛ علمائے صوبہ بہار ؛ علمائے لاہور و دیگر اضلاع پنجاب ؛ مکہ معظمہ کے قاضی القضاۃ غرض یہ ہے کہ پورے ہندو پالستان کے بڑے بڑے حضرات علماء کرام کی اس کتاب پر تصدیقات ہیں نماز کے بعد آج کل جو بدعات طریقہ کئی کئی دعا کرنے کا مساجد میں اختیار کرلیا ہے اس کتاب سے مسنون طریقہ معلوم ہوگا - اور ان شاء اللہ اس بدعت سے نجات مل جاوے گی - اس کتاب کا مطالعہ از بس ضروری ہے خیر الا خیتار خبر الاختیار یعنی ملفوظ شریف حضرت مرشدی ومولائی سیدی و سندی حجۃ اللہ فی الارض حکیم لامۃ مجدد الملۃ حضرت مولانا شاہ محمد اشرف علی صاحب تھانوی مد فیوضہم العالی - بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمد و نصلی علی رسولہ الکریم لاحول ولا قوۃ الا باللہ العی العظیم 4 رمضان المبارک 13 15 ھ یوم یکشنبہ مجلس بعد نماز حسن العلاج امور غیر اخیتار فرمایا ایک صاحب نے خط میں یہ شکایت لکھی ہے کہ جو جمعیت قلب حضرت والا کی خدمت بابرکت سے لے آیا تھا وہ یہاں آکر رفتہ رفتہ رخصت ہوگئی - فرمایا میں جواب میں لکھا ہے کہ اگر یہ کیفیت رخصت ہوگئی تو ضرر کیا ہوا کیونکہ کیفیت مقصود ہی نہیں - حاضرین مجلس میں سے ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرت ضرر تو ہوا ہے فرمایا کیا ضرر ہوا - عرض کیا گیا کہ ایک چیز نصیب ہوئی تھی وہ جاتی رہی - فرمایا اس کی کیا دلیل ہے کہ وہ چیز اس کے لئے نافع ہی تھی مملن ہے کہ وہ مضر ہوتی - حق تعالیٰ ہی مفید اور مضر کو خوب جانتے ہیں اور اس بندہ کے لئے کس وقت کیا مناسب ہے لوگ کیا کیفیات کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اور لذت کے طالب ہیں - ہے تو فحژ بات مگر میں تو اس لذت کی طلب پر یہ کہا کرتا ہوں کہ اگر مزے ہی کی