ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
فرمایا کہ چند امور میں غور کیجئے اگر سب میں اطمینان ہوجاوے تو جانے میں کیا مضائقہ ہے - 1 - مدسہ کا حرج نہ ہو 2 - مہتمم کو ناگوار نہ ہو 3 - خود مولانا رائپوری کے قلب پر گرانی وبار نہ ہو کیونکہ بعض اوقات مریض کا دل ملنے کو نہیں چاہتا مگر لحاظ کے مارے اپنی رائے کے خلاف کرتا ہے - تعلیم تعلق مع اللہ فرمایا کہ آقا اپنے نوکر کو چار روپیہ دیتا ہے اور کتنا کام لیتا ہے حق تعالیٰ کی کتنی نعمتیں ہیں پھر مطالبہ کچھ بھی نہیں صرف چند چیزوں سے بچنا اور چند چیزیں کرنا - تعلیم رضا وصبر فرمایا کہ مولانا یعقوب صاحب کا جب انتقال ہوا تو ان کے چودہ آدمی گھر کے ان سے پیشتر چند ہفتوں کے اندر اندر مر چکے تھے بڑے صابر تھے نہ روئے نہ کوئی بے صبری کی بات منہ سے نکالی - ہاں ایک مرتبہ تنہائی میں بیٹھے ہوئے میں نے سنا کہ یہ شعر پڑھ رہے ہیں - جز بہ تسلیم و رضا کو چارۃ در کف شیر نر خونخوارۃ گرانی سے بچنے کی تعلیم ایک دیہاتی سے فرمایا کہ دیکھوں کہ کسی پر بوجھ ڈال کر اس کے یہاں کھانا پینا نہ چاہئے اس بات کو عمر بھر یاد رکھنا - اپنے عیوب کو پیش نظر رکھنے کی تعلیم فرمایا کہ اگر کسی کا ایک عیب معلوم ہوتا ہے تو اسی وقت مجھ کو دس عیب اپنے پیش نظر ہو جاتے ہیں کانے پر وہ کیا ہنسے جس کی دونوں پٹ ہوں - ذکر وشغل کے دو ثمر ہیں ؛ تحصیل احکام کی پابندی کا طریقہ فرمایا کہ ذکر و شغل دو ثمرے ہیں ایک تو رضا جو کہ اصل ثمرہ ہے اس کا ظہور تو آخرت میں ہوگا اور ایک ثمرہ دنیا میں حاصل ہوجاتا ہے وہ یہ کہ قلب کو ایک خاص لگاؤ حق