ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
کامدار ہے تجربہ پر اور تجربہ دونوں کے رہنے سے ہوسکتا ہے سو عارضی طور پر چند روز یہاں رہیں اس وقت اندازہ ہوجاوے گا اور بدوں اس تجربہ کے اگر یہ تعلقات قطع کر کے آویں اور بی بی ان کی خبر لیں لڑائی بھڑائی ہو تو اس سے کیا فائدہ اول چندے رہ کر تجربہ کر لینا چاہئے - ف اس سے بھی حضرت والا کا تجربہ و عقل و فہم سلیم ثابت ہے - حقیقت شناسی ؛ انصاف ؛ زوق سلیم فرمایا کہ حق تعالیٰ باطن اتنا ہے خواہ مرر ہو مگر ظاہر نہ ہو وے اور ظاہر ہے کہ خواہ مرر ہو مگر پوشیدہ نہ ہو - آنکھوں سے بالکل پوشیدہ اور دل کے سامنے ظاہر ( ف ) یہ ملفوظ بھی حقیقت شناسی پر دال ہے - احتیاط و تقویٰ و توکل فرمایا کہ ایک بار علی گڑھ اور ایک بار بریلی میں مجھے خناق کی بیماری ہوگئی تھی شفاخانہ سے دوا منگائی اگر چہ ڈاکٹر نے اطمینان دلایا تھا مگر پھر اس کے استعمال کے زمانہ میں ایک ایسا گندہ خواب دیکھا کہ عمر بھر بھی نہ دیکھا تھا بس میں نے وہ دو پھینک دی لوگوں نے کہا کہ استعمال کر لو میں نے کہا واہ جی حقیقی شفا دینے والا اللہ تعالیٰ ہے - پھر ایک دوست نے ایک جڑی ڈاک کے ذریعہ سے بھیج دی اس کا دھوال لینے سے مرض جاتا رہا پھر فرمایا کہ خمر سے کوئی انتفاع جائز نہیں - اس کی طرف دل خوش کرنے کے لئے دیکھنا بھی ناجائز ہے - فقہا نے لکھا ہے - ف اس سے حضرت اقدس کی احتیاط و تقویٰ اور توکل اظہر من الشمس ہے - حقیقت شناسی ؛ انصاف بذوق سلیم فرمایا کہ اگر کوئی صاحب ذوق ہو تو سمجھ سکتا ہے کہ ایسا شخص جو تکلف کے ساتھ محبت کا دعویٰ کرے محبت رکھنے والا نہیں ہے - محبت تو ایسی چیز ہے کہ ان دعوؤں کو بھی پھونک دیتی ہے - ف : یہ بھی حضرت اقدس کے صاحب ذوق اور حقیقت شناسی ہونے کی بین دلیل ہے - قلت تعلق مع الغیر ایک مولوی صاحب کی بھتیجی کا انتقال ہوگیا ان کا خط آیا جس میں کچھ غلو کے ساتھ رنج کا اظہار تھا فرمایا کہ انتا تعلق برھانا بھی نہ چاہئے - عذاب ہے زیادہ محبت -