ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
عدم تصنع ؛ نفاست طبع فرمایا ک کسی کا جھوٹا خوا اپنے بزرگ کا و مجھ سے نیں کھایا پیا جاتا طبیعت کی بات ے - ف : ٓ یہ دلیل نفاست طبع کی ے اور صاف کہہ دیتا علامت بے تکلفی و عدم تصنع کی ہے - کمال فہم ؛ تجربہ وفراست - محبت اعزا حضرت کے ایک عزیز یں جو واعظ ہیں انہوں نے اپنے لڑکوں کو انگریزی پڑھائی ہے - حضرت ان سے بت ناراض ہیں - حضرت نے ان کو منع کردیا ہے کہ میرے پاس خط نہ بھیجا کرو فرمایا کہا انہوں نے اس بات کو گوارا کرللیا انگریزی پڑھانا نہ چھوڑایا - فرمایا کہ میں نے کہا شرم نہیں آتی وعظ کہتے ہو انگریزی اپنے بچوں کو پڑھاتے ہو اگر مولوی ن ہوتے تو اتنا ناگوار نہ ہوتا اب کیا منہ رہا - منبر پر بیٹھ کر دین کی ترغیب دینے کا - انہوں نے کہا سبحان اللہ اس صورت میں تو ان کو علم دین پڑھانا اور بھی زیادہ ضروری تھا کیونکہ اگر کم عقل نہ ہوتے تو ان کے بگڑنے کا اندیشہ نہ تھا عقل ان کو برائیوں سے رد کے رہتی اب جبکہ عقل نہ ہوتے اور علم دین نہ ہوگا تو کیا چیز ان کے پاس رہی جو شر اور فتنوں سے محفوظ رکھ سکے یہی دو چیزیں ہیں جن کے ذریعہ سے آدمی برائیوں سے بچ سکتا ہے اس کا ان سے کچھ جواب نہ بن سکا - ف : - اس سے حضرت والا کا کمال فہم و تجربہ و فراست اور اصلی محبت عزیزوں کے ساتھ صاف ظاہر ہے - ضبط اوقات فرمایا کہ میں جب کوئی مضمون یا کتاب لکھتا ہوں تو ناغہ نہیں کرتا بعض روز بالکل فرصت نہ ملی تو برکت کے لئے صرف ایک ہی سطر لکھ لی اس سے تعلق قائم رہتا ہے ورنہ اگر ناغہ ہوجائے تو پھر بے تعلق ہو کر مشکل سے دوبارہ نوبت آتی ہے - ف : - اس سے کمال ضبط اوقات ظاہر ہے -