ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
نسبت ہوجاتا ہے یعنی مناسبت مجملہ حق تعالیٰ کے ساتھ پیدا ہوجاتی ہے اہل اللہ کے ساتھ تعلق ہوگیا تو گویا اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق ہوگیا - بیعت سے گویا ایک خصوصیت ہوگئی اللہ کے ساتھ - دفع احتلام کا وظیفہ ایک صاحب نے شکایت تحریر فرمائی کہ مجھے ہر روز احتلام ہوجاتا ہے اس کی کوئی تدبیر ارشاد فرمائی جاوے - حضرت نے فرمایا کہ بزرگوں سے منقول ہے کہ سورہ نور پڑھ کر سونا نافع ہے - حفظ کا وظیفہ اگر قوت حفظ نہ ہو حفظ مناسب نہیں ایک پختہ عمر کے دیہاتی طالب علم نے محض دعا کرانے کے لئے سفر کیا انہوں نے شکایت کی کہ میں کلام مجید بھول بھول جاتا ہوں - حضرت نے فرمایا کہ یا علیم ( بار ) بعد نماز فجر پڑھ کر قلب پر دم کر لیا کرو - پھر فرمایا کہ اس کے لئے سفر کی کیا ضرورت تھی - فقط لکھ دیتے میں دعا کردیتا - بس اتنی سی بات کے لئے اتنا وقت بھی صرف ہوا اور اتنا خرچ بھی پڑا - خط سے بھی دعا ہوسکتی تھی - پھر فرمایا کہ تم کوئی سورت سنا سکتے ہو - انہوں نے کہا کہ بہت دن ہوگئے یاد کرتے لیکن کوئی سورت میں نہیں سنا سکتا - حضرت نے فرمایا کہ تمہیں کس نے حفظ شروع کرایا اگر حافظہ اچھا نہ ہوتو حفظ نہیں کرنا چاہئے - اگر اتنے دن میں ایک سورت بھی یاد نہیں کرسکتے تو تم معذور ہو چھوڑ دو حفظ کرنا - کتابیں پڑھو اردو کی مسئلہ مسائل کی کیا ساری عمر یو نہی ختم کردو گے فرض نہیں حفظ کرنا ؛ ہاں اگر یاد کر لیا ہو تو محفوظ رکھنا فرض ہے اور اگر حفظ نہ ہوتا ہو تو حفظ کرنا فرض نہیں - جب یاد ہی نہیں ہوتا چھوڑ دو دیکھ کر پڑھنا لیا کرو - پھر شاید دیکھتے دیکھتے یاد بھی ہوجاوے مسائل کی کتابیں پڑھنا شروع کردو اخر وہ بھی تو فرض ہیں پھر کیا انہیں بڑھاپے میں پڑھو گے خدا نے یہ حکم نہیں دیا کہ مصیبت میں پڑھو - شیخ کا زیادہ مقرب بننے سے حسد پیدا ہونے لگتا ہے فرمایا کہ زیادہ مقرب بننے سے لوگوں سے حسد پیدا ہونا لگتا ہے میرے یہاں کویہ مقرب نہیں یہ میں نہیں کہتا کہ مجھے کسی سے خصوصیت نہیں - جس سے ہے ہے لیکن دل میں ہے - معاملات میں سب کے ساتھ یکساں ہوں - کوئی ناز نہ کرے کسی بات کا - کوئی مقرب