ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
مزاح و شان تربیت فرمایا کہ بعض لوگ مردودں کی چیزوں کا استعمال کرنا نحوست سمجھتے ہیں مگر مردے کی جائیداد کسی کو نہیں دیتے اس میں نحوست نہیں آتی - کپڑے اگر نئے بھی رکھے ہوں تو انہیں بھی دے ڈالتے ہیں - نحوست بھی عقلمندی ہے کہ کم قیمت کی چیزوں میں گھستی ہے - ف - اس سے بھی حضرت والا کا مزاح وخوش طبعی ونیز شان تربیت ظاہر ہے - اعتدال نظر تربیت مریدین مزاح ایک صاحب نے مع اپنی بیوی کے کسی شادی والوں کے مجمع کے ساتھ تھانہ بھون آئے اور وہ خانقا میں اور بیوی اس شادی والے گھر میں مقیم ہوے اور بیان کیا کہ ہم دونوں حضرت کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں اس پر فرمایا کہ شادی والوں کے ساتھ آنا ٹھیک نہیں - طالب قدوس کی طالب عروس کے ساتھ جوڑ کھانا کیا مناسب ہے - ان لوگوں کے ساتھ آنے میں بالکل بے لطفی ہے - چنانچہ آپ یہاں موجود ہیں اور بیوی آپ کی وہاں ہیں - میرے دل کو آپ کا اور ان کا آنا لگتا نہیں - ایسا آنا رغبت اور شوق کا آنا نہیں ہوتا ان لوگوں ساتھ جانے کے پابند - یہاں آنے کی جو مصلحتیں ہیں ان سب پر پانی پھر گیا نہ آنا رہا نہ پائی - قاعدہ کلیہ ہے آدمی جہاں جاتا ہے اور وہیں قیام کرتا ہے تو وہ مصلحتیں مرتب ہوتی ہیں ورنہ نہیں - ان صاحب نے عرض کیا اپنی بیوی نسبت کہ اس نے مجھے مجبور کردیا - اس پر فرمایا کہ مجھے یہ حیرت ہے کہ آپ ان کے تابع ہیں یا وہ آپ کے تابع - آپ اس کے کہنے میں نہ آتے - ہر چیز و اس کے مرتبہ میں رکھنا چاہئے بیوی کے ساتھ بد خلقی نہ کرے مگر یہ بھی نہیں کہ اس کو میاں بنالیوے - بعض لوگ یہاں آتے ہیں اور ادھر ادھر ٹھر جاتے ہیں تو ان کے آنے کی قدر نہیں ہوتی پھر فرمایا کہ حدیث من کثیر سواد قوم فھم منھم کے مقتضا پر جو لوگ اس جماعت کے ساتھ آتے ہیں ان کا شمار انہیں میں ہوتا ہے - ف - اس سے حضرت والا کی اعتدال نظر - شان تربیت اور مزاح معلوم ہوا - تعلیم شفقت ومحبت فرمایا کہ رعب شفقت سے ہوتا اس قدر تخویف سے نہیں ہوتا چنانچہ مولانا محمد