ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
اسراف کی حقیقت فرمایا کہ اوتو حقہ یوم احصادہ الا تسرفو کا مطلب ہے کہ فقراء حق ادا کرو اور سارا کا سارا خود ہی نہ کھا جاؤ کہ مسکینوں کاحق بھی کھالو کیونکہ یہ اسراف ہے اور اسراف کی حیقیقت تجاوز عن الحد ہے - تملیک کے تحقق کی شرط فرمایا کہ جب تک لینے والا نے اپنے مالک نہ سمجھ لے اس وقت تک تملیک کا تحقق ہی نہیں ہوا - مشاہدہ حق معصیت کے ساتھ جمع نہیں ہوسکتا فرمایا کہ یاد رکھو کہ خدا ک نافرمانی کے ساتھ مشاہدہ جمال حق کبھی نہیں ہوسکتا دل اور روح کی آنکھیں اس وقت کھلتی ہیں جب نفس کی شہوت ولزات کو حرام جگہ سے روکا جائے - خوف سے رونے کی مدح فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ قیامت کے دن ہر آنکھ روتی ہوگی بجز اس آنکھ کے جو اللہ کی حرام کی ہویہ چیز کے دیکھنے سے روکی گئی اور وہ آنکھ جس نے اللہ کے راستہ میں پہرہ دیا اور وہ آنکھ جس میں سے خوف الہیٰ ک وجہ سے مکھی کے سر کے برابر آنسو نکل آیا - قوت شہوانی کی نہگداشت مفید باطن ہے مولانا فرمایا کہ فرماتے ہیں کہ قوت شہوانی ایک قوت ہے کہ اس کو اگر اپنے اندر جمع رکھا جائے اور اس سے کام لیا جاوے تو وہ قوت موصل الی الحق ہوجاتی ہے اس لئے کہ اس کے رہنے سے ایک جوش اور ہمت رہتی ہے اور کام جوش اور ہمت ہی سے ہوتا ہے بس اس کو اندر رکھ کر کام کرے تو کام خوب ہوتا ہے اور اگر اس کو نکال دیا تو سمجھو کہ اس سے کسل ہوگا اور ایسا ہوگا کہ گویا تم نے اپنا پرا کھاڑ دیا - لہزا چاہے کہ اس میں افراط نہ کرو - بزرگوں نے لکھا ہے کہ افراط شہوت رانی سے باطنی نقصان ہوتا ہے چنانچہ ارشاد ہے - پرنگہدار وچنیں شہوت مراں تاپر میلت بردسوئے جناں خلق پندارند عشرت می کنند برخیالے پر خود برمی کنند