ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
جانے کہ نکاح کا کیا مزہ ہے اور منکوحہ کیسی قابل قدر چیز ہے - اسی طرح جن کی باطنی آنکھیں پٹ ہیں وہ باطنی دولت کی حقیقت کیا سمجھیں - اصول کا قرب طریق اتباع سنت ہے فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں خاص برکت کا راز یہ ہے کہ جوشخص آپ کی ہیئت بناتا ہے اس پر خدا تعالیٰ کو محبت اور پیار آتا ہے کہ یہ میری محبوب کا ہمشکل ہے پس یہ وصول کا سب سے اقرب طریق ہے - قلندر کی تعریف فرمایا کہ ایسی شان کے شخص کو قلندر کہتے ہین جو خدا سے کامل محبت رکھتا ہے - خدمت اور طاعت میں پوری شفقت اٹھاتا ہو اور کسی کی ملامت سے ڈرتا ہو - اللہ کے محبوب بننے کی ترکیب حقوق مرشد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے محبوب اور محب بننا چاہو تو اعمال میں ہمت کر کے شریعت کے پابند رہو ظاہرا بھی اور باطنا بھی - اور اللہ اللہ کرو اور کبھی کبھی اہل اللہ کی صحبت میں جایا کرو - اور ان کی غیبت میں جو کتابیں وہ بتائیں ان کو پڑھا کرو - حقوق مرشد فرمایا کہ '' تین حق مرشد کے ہیں رکھ کو یاد '' اعتقاد واعتماد ونقیاد شیخ کامل کی شناخت فرمایا کہ شیخ کامل کی پہچان یہ ہے کہ شریعت کا پورا متبع ہو - بدعت اور شرک سے محفوظ ہو -کوئی جہل کی بات نہ کرتا ہو - اس کی صحبت میں بیھنے کا اثر ہو کہ دنیا کی محبت گھنتی جاوے اور حق تعالیٰ کی محبت بڑھتی جاوے اور جو مرض باطنی بیان کرو اس کو توجہ سے سن کر اس کا علاج تجویز کرے اور جو علاج تجویز کرے اس علاج سے دمبدم نفع ہوتا چلا جاوے اور اس کے اتباع کی بدولت روز بروز حالت درست ہوتی جاوے -