ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
نصاریٰ کا ہے وہ نفس نکاح کو وصول الی اللہ سے مانع سمجھ کر اس کے ترک کو عبادت سمجھتے ہیں ) پھر فرمایا کہ یہاں سے ان صوفیوں کی غلطی ثابت ہوتی ہے جو اسی بنا پر بے نکاح رہتے ہیں باقی اگر کسی کو عذر بدنی یا مالی یا دینی ہو وہ مستثنیٰ ہے - بدنی و مالی تو ظاہر ہے دینی یہ ہے کہ نکاح کے بعد ضعف ہمت کے سبب دین کی حفاظت نہ کر سکے گا - اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ؛ دنیا سے نفرت ؛ معاملہ صفائی فرمایا کہ میں سچ عرض کرتا ہوں کہ مجھ کو امور تکوینیہ کے مصالح سے مناسبت ہی نہیں - قلب کی یہ کیفیت ہے کہ جب تک اللہ و رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر رہتا ہے طبیعت خوش رہتی ہے اور جہاں دینوی قصے شروع ہوئے مجھے وحشت شروع ہوئی - اس کی وجہ بھی آج ہی قلب میں آئی وہ وجہ یہ ہے کہ میں ایک مجذوب کی دعا سے پیدا ہوا ہوں یہ سبب ہے اس حالت کا اور ممکن ہے کہ یہ وجہ ہو کہ مجھ کو بکھیڑوں سے الجھن ہوتی ہے جی چاہتاہوں مگر لوگوں کو بات صاف ہو خود بھی اس کا اہتمام رکھتا ہوں اور دوسروں سے بھی یہی چاہتا ہوں مگر لوگوں کو اس کی عادت ہی نہیں - ہر بات کے الجائے نے ہی میں مزہ آتا یہی وجہ ہے لوگوں سے لڑائی کی اور بدنامی کی کہ سخت ہے - یہ سختی ہے کہ بات صاف کہو - معاملہ صاف رکھو تاکہ نہ تم کو تکلیف ہو اور نہ دوسرے کو - یہ حاصل ہے میری تعلیم کا - ف : - اس ملفوظ سے اللہ ورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت دنیا سے نفرت - معاملہ کی صفائی ظاہر ہے - طریق سفارش مشتمل بر رعایت شریعت و عقل و غیرت وحیا و مخاطب فرمایا کہ میں سفارش نہیں کیا کرتا ہاں واقعات لکھا کرتا ہوں تاکہ نہ جبر کا اثر ہو اور نہ ذلت کا اثر ہو الحمد للہ شریعت کی عقل کی غیرت کی حیاء کی مخاطب کی سب کی رعایت رکھتا ہوں چنانچہ مدرسہ نانوتہ کا مستقبل چندہ جو ریاست بھوپال سے آتا تھا جب اس کے بند ہوجانے کی خبر پا کارکنان مدرسہ کی درخواست پر سفارش لکھی ہے وہ حسب ذیل ہے - بعد الحمد للہ والصلٰوۃ احقر اشرف علی تھانوی عفی عنہ سے کارکنان مدرسہ ہذا نے توثیق کے لئے تصدیق کی درخواست کی چونکہ مدت طویلہ سے میرا سفر متروک ہے اس لئے بجائے مشاہدہ