ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
کرا اگر امید قریب ملازمت کی ہو تو ان کو قیام کی اجازت دی جاوے مصارف قیام کے یہ خود براداشت کریں گے - اگر توقع بعید یا موہوم ہو تو اظہار حقیقت واقعہ ومشورہ نیک سے بھی یہ اسی قدر ممنون ہوں گے جس قدر اصلاحی کا میابی سے غالبا اب اس بارہ میں زیادہ عرض کرنے کی حاجت نہ رہی ہوگی - سلام پر ختم کرتا ہوں - طرز بیعت مشتمل بر حقیقت وسہولت ومراعات طالبین ایک شخص کی در خواست بیعت پر فرمایا مجھے خدمت سے عذر نہیں ہے مگر یہ ضرور ہے کہ جو شخص جو کام کرتا ہے وہ منافع مضار اور طرق سے واقف ہوتا ہے اس لئے طالب کو بلا چون وچرا اس کا کہنا تسلیم کرنا چاہئے - اگر طالب صادق ہیں تو ابھی بیعت میں جلدی نہ کیجئے - اور اضطراب نہ کیجئے جو میں پڑھنے کو بتلا ؤں اس کو پڑھئے اور جو اصلاح نفس کے تقاضے کے بیعت کر لوں گا لیکن تقاضے کا حق آپ کو نہ ہوگا ایک سال تک میری تعلیم پر عمل کیجئے پھر بیعت کی درخواست کیجئے - اگر اس عرصہ میں مناسبت ہوگئی بیعت کرلوں گا وہ ورنہ مقصود تعلیم ہے وہ تو ہر حالت میں جاری رکھی جاسکتی ہے - بیعت ہو یا نہ ہو - تعلیم کے لئے بیعت شرط نہیں ہے - اگر آپ اس طرز پر راضی ہوں تو مطلع کیجئے - کہ کونسی میری تالیفات آپ نے دیکھی ہیں اور مطالعہ کی ہیں - اس کے معلوم ہونے کے بعد ذکر وغیرہ بتلاؤں کیجئے - میرا کتابوں میں بجز تالیف کے کچھ علاقہ نہیں - کتابیں کتب فروشوں سے طلب کیجئے - بجواب اس کے تحریر کیا کہ مجھ کو سب شرائط منظور ہیں - بجواب اس کے جناب اقدس نے ارقام فرمایا اگر آپ کے اوقات فرصت اور کیفیت قوت معلوم ہو تو پڑھنے کے لئے کچھ تجویز کیا جاوے اصلاح نفس کے لئے سردست میرے وعظوں کو جمع کر کے دیکھنا کافی ہے - آپ نے یہاں آنے کی اجازت چاہی ہے میرے یہاں کسی کی ممانعت نہیں البتہ دو امر خط سے طے کرنے کے قابل ہیں - ایک یہ کہ آنے کا مقصود صرف ملاقات ہے یا کچھ اور - دوسرے جس تاریخ میں آنا ہو اس تاریخ میں میرا مقیم وطن ہونا تحقیق کر لیا جاوے - تیسری بات یہ ہے کہ آتے ہی میرا وہ خط جس میں آنے کے متعلق مضمون ہو فورا دکھلادیا جاوے - اس کے بعد ایک خط میں تحریر کیا