ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
موت تک عمل سے استغنا نہیں ۔۔ فرمایا کہ وعبد ربک حتیٰ یاتیک الیفین کا مطلب یہ کہ موت تک عمل سے استغنا نہیں ہوکستا - امید رجا کے لئے عمل شرط فرمایا کہ امید درجا وہی عمل کے ساتھ ہو ورنہ غرور ہے - عقائد جیسا فی نفسہ مقصود ہیں فرمایا کہ عقائد فی نفسہ بھی مقصود ہیں اور عمل کے واسطے بھی مقصود ہیں - مثلا تقدیر کی تعلیم سے صرف اعتقاد کر لینا ہی مقصود نہیں بکلہ یہ عمل بھی مقصود ہے کہ مصائب میں مستقل رہے ہر مصیبت کو مقدر سمجھ کر پریشان نہ ہو اسی طرح نعمتوں پر تکبر نہ ہو ان کو اپنا کمال نہ سمجھے - مثلا توحید کے عقیدہ سے مقصود ہوتا ہے غیر اللہ کا خوف اور اس سے طمع نہ رہے - جس علم کے مقتضا پرعمل نہ ہو وہ کالعدم ہے فرمایا کہ جب عمل خلاف مقتضا ئے علم ہوتا ہے تو علم کو کالعدم سمجھتے ہیں - جیسے کوئی لڑکا باپ سے گستاخی کرتا ہو تو ایسے کہتے ہیں باپ ہے باپ گویا منکرات ابوت سمجھ کر خطاب کرتے ہیں - اسلام اختصار تعلقات کی تعلیم دیتا ہے فرمایا کہ اسلام نہ ترک تعلقات کی تعلیم کرتا ہے نہ انہماک فی الدنیا کی اجازت دیتا ہے بکلہ تعلقات میں اختصار کی تعلیم دیتا ہے - مال کے ساتھ بھی زہد وتوکل ہوسکتا ہے فرمایا کہ مال جمع کرنے کے ساتھ بھی زہد توکل ہوسکتا ہے جس کی صورت یہ کہ مال کے ساتھ دل نہ لگائے اور ضرورت سے زیادہ درپے نہ ہو پس یہ زہد ہے اور اگر بدوں طلب انہماک کے ضرورت سے زیادہ سامان حق تعالیٰ عطا فرمادیں تو یہ بھی زہد کے خلاف نہیں - اور توکل یہ ہے کہ اسباب کو موثر نہ سمجھے نہ ان پر اعتماد کرے بلکہ حق تعالیٰ پر نظر رکھے اور ہر چیز ان کی عطا سمجھے - اس کے لئے ترک اسباب اور ترک ملازمت ضروری نہیں -