ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
ایک داعیہ آپ کے اندر پیدا کردیا ہے جو کشاں کشاں آپ کو عمل کی طرف لے جاتا ہے اس لئے ہم کو اپنے اعمال کرنا چاہئے بلکہ شکر دنیا چاہئے - شوق پیدا کرنے کے اسباب اختیاری بھی ہیں فرمایا کہ بیشک شوق وہبی ہے مگر شوق پیدا کرنے اسباب تو اختیاری بھی ہیں - اگر کسی میں بطور وہب کے شوق نہیں ہے تو اس کے اسباب اختیار کر کے کسب کر کے شوق کو حاصل کرے گو اس وقت دوحاصل ہوگا وہب ہی سے مگر حق تعالیٰ نے وہب کے لئے بھی کچھ اسباب کسبیہ ایسے بنادیئے ہیں جن کے اختیار کرنے پر وہب پر مرتب ہوجاتا ہے اور مقصود حصول وہب ہے خواہ خود بخود ہوجاوے تو کیا اور اسباب اختیار کرنے پر مرتب ہوجاوے تو کیا ہر حالت میں مقصود حاصل ہے ( اس کی مثال آئندہ ملفوظ میں ہے ) دخول جنت وحصول مغفرت گو وہبی ہیں لیکن ان کے اسباب اختیاری ہیں فرمایا کہ دخول جنت وحصول مغفرت گوفی نفسہ وہبی ہیں اور بالزات اختیاری نہیں مگر عادۃ جن اسباب پر اس موہبت کا ترتب ہوجاتا ہے وہ اسباب اختیاری ہیں اس لئے ان کے ساتھ وہی معاملہ کیا گیا جو اختیارات کے ساتھ کیا جاتا ہے کہ ان تحصیل کا امر ہے اور ان کی طرف مسارعت نہ کرنے پر شکایت ہے - چنانچہ حدیث میں ہے - لایدخل الجنۃ احد بعملہ لیکن بایں ہمہ ارشاد - سارعو الیٰ مغفرۃ من ویکحم وجنۃ عرضھا کعرض السماء والارض - محنت کا نتیجہ راحت ہے فرمایا کہ دعادۃ اللہ یہی ہے کہ محنت کا نتیجہ راحت ہے اور مشقت کا ثمرہ سہولت ہے چنانچہ ارشاد ہے - ان مع العسر یسرا