ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
لمبے چوڑے وظیفے پڑھ کر کام میں حرج نہ کریں اور اگر کام ٹھیکہ پر کرتے ہو تو کوئی شبہ ہی نہیں - ذکر وشغل کی تعلیم سے صفائی معاملہ واجتنان معاصی کی تعلیم مقدم ہے ایک صاحب جو سلسلہ میں داخل ہونے کے لئے سفر کرنا چاہتے تھے اور رشوت میں بھی مبتلا تھے انہوں نے ذکر و شغل ظاہر کیا تھا - اس پر حضرت والا نے تحریر فرمایا کہ جب رشوت بالکل چھوٹ جاوے اس وقت طریقہ ذکر و شغل کا پو چھئے - اور آپ کے خط میں سے ٹکٹ نہیں ملا - اگر آپ نے بھیجا تھا اور میری غفلت سے کھلنے میں ضائع ہوا تب تو میرے ذمہ تھا میں نے چسپاں کردیا اور اگر آپ نے نہیں بھیجا تو اگر اب کی بار کوئی خط آوے تو ٹکٹ بھیج دیجئے مگر خاص ٹکٹ بھیجنے کے لئے خط نہ بھیجئے - اپنے ذمہ تحمل سے زیادہ بار نہ لے ایک مدرسہ کے مہتمم صاحب نے لکھا کہ ایک مدرسہ کی کمی ہے ( جو مستعفی ہوگئے تھے ) ہر اس ہو رہا ہے - اس پر تحریر فرمایا کہ ہر اس ہونے سے معلوم ہوتا ہے کہ ابھی تک آپ کے خیالات صیحح نہیں ہوئے اگر کسی خاص درجہ کے کام کا قصد کر رکھا ہے تو اس کی اصلاح کرنی چاہئے اور وہ اصلاح یہ ہے کہ یہ قصد کرلیا جاوے کہ جتنا سامان ہوگا اتنا کام کریں گے جتنا سامان نہ ہوگا نہ کریں گے اور اگر کسی خاص درجہ کے کام کا قصد نہیں ہے تو پھر ہر اس کیا - صرف مصائب حقیقی مسبب ہوتے ہیں معاصی سے اور مصائب صوری و حقیقی کی تعریف فرمایا کہ مصائب کا معاصی سے مسبب ہونا یہ تمام مصائب کے لئے نہیں بلکہ حقیقی مصائب کے لئے ہے - کیونکہ ایک صوری مصیبت ہوتی ہے جیسا کہ کسی معشوق کا کسی عاشق کو زور سے آغوش میں دبالینا - جس سے اس کی ہڈی پسلی بھی ٹو ٹنے لگے - یہ صورت مصیبت ہے - جس کا اثر محض جسم پر اور روح حیوانی پر ہی ہوتا ہے - روح انسانی اس سے محفوظ اور لذت