ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
کبر رہزن طرق ہے ' اتباع سنت اصل نسبت ہے فرمایا کہ کبر خدا راستہ کا بڑا رہزن ہے اول اس کا علاج کرے بس یہی کافی ہے - نسبت اور چیز ہے وہ کلام کانام لینے سے حاصل ہوتی ہے لیکن جب تک ادھر سے پورا تعلق نہ ہو کیا فائدی ذرا اللہ کا دھیان رہنے لگا بس سمجھ گئے ہم اللہ والے ہوگئے - اصلی معیار نسبت معترہ کا سنت کی متابعت ہے کہ ظاہرا اقوال وافعال واخلاق سب سنت کے مطابق ہونے لگیں ورنہ کچھ بھی نہیں - تعلیم توکل ایک صاحب نے حضرت والا کی نسبت کہا تھا کہ میں نے سنا ہے کہ انہوں نے جائیداد نہیں لی - جس کے اولاد نہ ہو اس سے تو یہ ہوسکتا ہے اولاد دار سے کس طرح ممکن ہے - اس پر حضرت والا نے فرمایا کہ یہ قصہ جائیداد نہ لینے کا تو بیس برس کی عمر میں ہوا تھا - جب مجھے کیا خبر تھے کہ میرے اولاد نہ ہوگی - مگر یہ اعتقاد تھا کہ اگر اولاد بھی ہوجاتی تو کیا اللہ میں اولاد کو نہ دیتے آخر میں بھی تو کسی کی اولاد ہوں پھر مجھے بھی دے رہے ہیں یا نہیں - کبر ' حسد ' ریاء سخت مرض ہیں کبر ' حسد ' ریا کو اول ہی سے مٹانے کی ضرورت ہے - یہ بڑے سخت مرض ہیں مشائخ تک ان میں مبتلا ہیں - علماء تو فنائے نفس کا دعویٰ بھی نہیں کرتے اور مشائخ تو فنائے نفس کے دعویٰ پر بھی اس سے خالی نہیں سخت تعجب ہے - تعلیم معاشرت فرمایا کہ کھانا کھانے میں میرے سامنے سے اگر کوئی پیالہ لیتا ہے ناگواری ہوتا ہے - اگر اور سالن کی ضرورت ہو تو اور دوسرے پیالہ میں لانا چاہئے - کھانے والا آدمی اتنی دیر بیکار بیٹھا ہوا کیا کرے - طرز مشورہ فرمایا کہ مجھ سے جب کوئی مشورہ لیتا ہے تو میں مشورہ دینے کے بجائے یہ لکھ دیتا ہوں کہ اگر مجھے یہ واقعہ پیش آتا تو میں یہ کرتا - یہ نہیں کہتا کہ تم بھی ایسا کرو - آج کل اکثر مواقع