ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
فرمایا کہ فتوے پر عمل کرے دل کو دخل نہ دے اور بہتر تو یہ ہے کہ اہل بدعت کی مسجد ہی میں نہ جاوے لیکن اگر اتفاقا پہنچ جاوے تو پھر انکے ساتھ ہی پڑھ لے کیونکہ جماعت کو ترک نہ کرنا چاہئے - وظیفہ علاج وسواس کا نہیں ایک عورت نے ایک رشتہ دار کے واسطہ یہ شکایت کی کہ دل میں وساوس بہت آتے ہیں اس لئے کوئی وظیفہ بتلایئے - فرمایا کہ طبعی حالات نہیں بدلتے جب تک فنائے نفس نہ ہو - کمال یہ ہے کہ سب چیز رہے اور پھر کام کرے - اس لئے طالب کو یہ دھوکہ نہ دینا چاہئے کہ فلاں وظیفہ سے خیلات دور ہوجاویں گے - مقتضیات طبعی کیسے دور ہوسکتے ہیں اس کہنے سے کہ فلاں وظیفہ سے حالات دور ہوجاویں گے - اگر دور نہ ہوئے تو وہ کلام نام لینا چھوڑ دے گا اس سے کچھ ہوتا تو ہے ہی نہیں - ان کو چاہئے کہ کلمہ پڑھیں - استغفار پڑھیں - استغفار پڑھیں جتنی تسبیح آسان ہو اس قدر پڑھیں پھر مجھ کو اطلاع دیں - بزرگوں سے برکت حاصل کرنے کی شرط اعتقاد ہے فرمایا کہ قطب الارشاد نائب رسول ہوتے ہیں لوگوں کے قلوب میں انوار وبرکات ان کی وجہ سے آتے ہیں - برکات سے متمع ہونے کی شرط ان کے ساتھ اعتقاد ہے - مجزوب مجنون میں فرق ایک صاحب نے سوال کیا کہ مجزوب اور مجنون میں کیا فرق ہے - فرمایا کہ مجزوب کی بات میں انجزاب الی اللہ ہوتا ہے اور مجنون کی بات میں نہیں - تحقیق متلعق لیلۃ القدر ایک صاحب نے سوال کیا کہ کیا لیلۃ القدر کے آثار محسوس ہوتے ہیں - فرمایا کہ کبھی محسوس ہوتے ہیں - باقی ایک اثر ضروری یہ ہے کہ اس شب میں جی زیادہ لگتا ہے اور لیلۃ القدر میں پوری شب کی یہی فضیلت ہے یہ نہیں کہ کسی خاص ساعت کی - اگر ایسا ہوتا تو ساعت کے عنوان سے خبر دی جاتی - جیسے جمعہ میں ایک ساعت کی خبر دی گئی ہے - اور لیلۃ القدر کی جہاں