ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
اچھے برتاؤ سے دشمن بھی ہوجاتے ہیں ایک صاحب کہیں ملازم تھے وہاں ان کی کسی سے بنتی نہ تھی وہ شکایت کر رہے تھے فرمایا کہ بھائی برتاؤ وہ چیز ہے کہ دشمن دوست ہوجاتے ہیں - فاذاالذی بینک وبینہ عداوۃ کانہ ولی حمیم یہ تو کلام مجید میں ہے اس میں تو کوئی بول نہیں سکتا انہوں نے شکایت کی مجھ کو وہمی کہتے ہیں فرمایا کہ بھائی مجھے بھی تو لوگ کہتے ہیں جب میں ہی برا نہیں مانتا تو تم کیوں مانتے ہو ارے بھائی مخلوق کے برا کہنے کا کیا خیال حق تعالیٰ کے ساتھ معاملہ صاف رکھنا چاہئے پھر فرمایا تم ہو بڑے تیز ہر وقت نیام سے باہر ہی رہتے ہو ادھر کاٹ دیا ادھر کاٹ دیا - پھر ہنس کر فرمایا کہ میاں نکاح کر لو سب جوش نکل جائے گا - عامی کو شقوق فرض کر کے جواب دینا مضر ہے فرمایا کہ شقوق فرض کر کے جواب دینا عامی کے لئے سخت مضر ہے کیونکہ اس کو اتنی تمیز نہیں ہوتی کہ وہ ہر شق کے جواب کو علیحدہ علیحدہ کر کے منطبق کر سکے وہ ایک شق کے جواب کو دوسرے شق پر منطبق کرلے گا - اس لئے پیشتر اس سے واقعہ کی صورت کو متعین کرالینا چاہئے پھر اس کو جواب بتلادے - مجزوب کا حکم معزور کا ہے فرمایا کہ مجزوبوں کا مرتبہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک کچھ زیادہ نہیں ہوتا ہو صرف معزور ہوتے ہیں - حاضرات کی حقیقت ایک صاحب نے حاضرات کا ذکر کیا کہ کسی کا واقعی لڑکا بھاگ گیا ہے اس نے حاضرات کرائی تو سب اپنے نشان بتلادئے - اس پر فرمایا کہ حضرت کوئی چیز نہیں محض خیال کے تابع ہے مجھے اس کا پورے طور سے تجربہ ہے بالکل واہیات ہے جس مجلس میں حاضرات کی گئی ہوگی اس میں ضرور کوئی شخص ہوگا جو اپنے خیال میں لڑکے کو ان پتوں کی جگہ جانتا ہوگا - کاملین پر بھی حال غالب اور اس کا درجہ ہوتا ہے فرمایا کہ کاملین پر حال گالب نہیں ہوتا اس کے یہ معنی ہیں کہ ایسا غلبہ نہیں ہوتا کہ