جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
چھٹا عمل : جمعہ کی شب دعاؤں کی کثرت کرنا : حدیث میں جمعہ کی شب مانگی جانے والی دعاء کی فضیلت ذکر کی گئی ہے کہ وہ بارگاہِ الٰہی میں مقبول ہوتی ہے ، اُسے ردّ نہیں کیا جاتا۔چنانچہ حضرت عبد اللہ بن عمرفرماتے ہیں کہ پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں مانگی جانے والی دعاء ردّ نہیں ہوتی : جمعہ کی شب ،رجب کی پہلی شب،شربان کی پندرہویں شب،عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی شب۔خَمْسُ لَيَالٍ لَا يُرَدُّ فِيهِنَّ الدُّعَاءُ: لَيْلَةُ الْجُمُعَةِ، وَأَوَّلُ لَيْلَةٍ مِنْ رَجَبَ، وَلَيْلَةُ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ، وَلَيْلَةُ الْعِيدِ وَلَيْلَةُ النَّحْرِ۔(شعب الایمان : 3440)(مصنّف عبد الرزاق:7927)ساتواں عمل : جمعہ کی شب کو حافظہ تیز کرنے اور قرآن کریم حفظ کرنے کا ایک خاص عمل : حضرت عبد اللہ بن عباس سے روایت ہے کہ :ایک بار حضرت علی نے رسول اللہﷺ سے عرض کیا کہ میرے ماں باپ آپ پر قربان، قرآن یاد کرنے میں مجھے دقت پیش آتی ہے، آپﷺ نے حضرت علی سے فرمایا کہ جمعہ کے شب کی آخری تہائی حصہ میں نماز پڑھو، جو دعاء کی قبولیت کا وقت ہے، اگر آخری تہائی میں دقت ہو تو درمیانی تہائی حصہ میں اور یہ بھی دشوار ہو تو شروع کے تہائی میں، چار رکعت نماز پڑھو، پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے ساتھ سورۂ یٓس، دوسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے ساتھ حٰم الدخان، تیسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے ساتھ الٓم التنزیل سجدہ اور چوتھی رکعت میں سورۂ فاتحہ اور سورۂ ملک پڑھو، تشہد سے فراغت کے بعد اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء کرو، مجھ پر اور تمام پیغمبروں پر درود بھیجو، مسلمان مردوں عورتوں اور مرحوم مسلمانوں کے لئے دعاء مغفرت کرو، پھر اخیر میں یہ دعاء پڑھو: اَللَّهُمَّ ارْحَمْنِي بِتَرْكِ الْمَعَاصِي أَبَدًا مَا أَبْقَيْتَنِي وَارْحَمْنِي أَنْ أَتَكَلَّفَ مَا لَا يَعْنِينِي وَارْزُقْنِي حُسْنَ النَّظَرِ فِيمَا يُرْضِيكَ عَنِّي اللَّهُمَّ بَدِيعَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ وَالْعِزَّةِ