جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
(11)— اِمام کے ساتھ جماعت کی نماز میں خواہ شروع سے شریک ہوں یا بعد میں مسبوق کی حیثیت سے شامل ہوئے ہوں دونوں صورتوں میں یہ تکبیر لازم ہے ۔ (شامیہ :2/180) (12)— نماز خواہ جماعت سے پڑھی جارہی ہو یاانفرادی طور پر ، دونوں صورتوں میں تکبیر تشریق پڑھی جائے گی ۔(شامی :2/180) (13)— قضاء نمازوں میں تکبیر تشریق پڑھی جائے گی یا نہیں ، اِس کی تفصیل یہ ہے : غیر ایام تشریق کی فوت شدہ نماز ایام تشریق میں قضاء کی جائے۔ تکبیرنہیں پڑھیں گے۔ ایام تشریق کی فوت شدہ نمازغیر ایام تشریق میں قضاء کی جائے ۔ تکبیرنہیں پڑھیں گے۔ ایام تشریق کی فوت شدہ نماز اگلے سال کے ایام تشریق میں قضاء کی جائے ۔ تکبیرنہیں پڑھیں گے۔ ایام تشریق کی فوت شدہ نماز اُسی سال کے ایام تشریق میں قضاء کی جائے ۔ تکبیر پڑھیں گے۔ایّامِ تشریق سے متعلّق فقہی مسائل اور مباحث : ایّامِ تشریق سے متعلّق چند اہم مسائل اور مباحثِ فقہیہ مندرجہ ذیل ہیں :ایّامِ تشریق میں روزہ رکھنا : ایّامِ تشریق سال کے اُن پانچ ایّام میں سے ہے جن میں روزہ رکھنے کی ممانعت کی گئی ہے ، لہٰذا اِن ایّام میں روزہ رکھنا یا روزہ کی نذر ماننا درست نہیں ، اگر کسی نے نذر مان لی تو اُس کیلئے پورا کرنا جائز نہیں،لیکن نذر کی وجہ سے روزے لازم ہوجائیں گے اور بعد میں کسی اور دن رکھنا ضروری ہوگا ۔(البحر الرائق:2/318)