جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
دوسرا عمل :جمعہ کے دن صبح کی نماز کا خصوصی اہتمام : بے شک نمازوں میں سب سے افضل نمازجمعہ کے دن صبح (فجر کی نماز)جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا ہے، اور جو تم میں سےاُس(جماعت)میں حاضر ہوگا اُس کے بارے میں میرا خیال یہی ہے کہ اُس کی مغفرت کردی جائے گی۔إِنَّ أَفْضَلَ الصَّلَوَاتِ صَلاةُ الصُّبْحِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فِي جَمَاعَةٍ، وَمَا أَحْسِبُ مَنْ شَهِدَهَا مِنْكُمْ إِلا مَغْفُورًا لَهُ۔(کشف الأستارعن زوائد البزار:621) بے شک اللہ کے نزدیک سب سے افضل نماز جمعہ کے دن صبح کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھنا ہے۔إِنَّ أَفْضَلَ الصَّلَوَاتِ عِنْدَ اللهِ صَلَاةُ الصُّبْحِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فِي جَمَاعَةٍ۔(شعب الایمان:2783)تیسرا عمل: جمعہ کےدن فجر کی نماز میں سورۃ السجدہ اور دھر پڑھنا : حدیث میں ہے : نبی کریمﷺجمعہ کے دن فجر کی نماز میں سورۃ الٓم السجدۃ اور سورۃ الدّھر پڑھا کرتے تھے۔كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الجُمُعَةِ فِي صَلاَةِ الفَجْرِ الم تَنْزِيلُ السَّجْدَةَ، وَهَلْ أَتَى عَلَى الإِنْسَانِ حِينٌ مِنَ الدَّهْرِ۔(بخاری:891)چوتھا عمل : جمعہ کےدن اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے خصوصاً اجتناب کرنا : دن خواہ کوئی بھی اللہ کی نافرمانی ایسی خطرناک اور مُہلک چیز ہے کہ اُس کی کسی طور پر اِجازت نہیں ، لیکن جمعہ کے مبارک دن میں اِس کی قباحت و شناعت اور بھی زیادہ بڑھ جاتی ہے، چنانچہ حدیث کے مطابق اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ اور مبغوض گناہ وہ ہے جو جمعہ کی شب یا جمعہ کے دن کیا جائے ۔ حضرت سلمان فارسیسے مَروی ہے: