جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
چوتھی فضیلت: جمعہ سب سے زیادہ عظمت والا دن ہے : جمعہ کا دن تمام دنوں کا سرداراور اللہ تعالیٰ کے نزدیک تمام دنوں میں سب سے زیادہ عظمت والا ہے۔إِنَّ يَوْمَ الْجُمُعَةِ سَيِّدُ الْأَيَّامِ، وَأَعْظَمُهَا عِنْدَ اللَّهِ۔(ابن ماجہ:1084)پانچویں فضیلت: جمعہ کا دن عید اور بقرہ عید سے بھی زیادہ عظمت والا دن ہے : اللہ تعالیٰ کے نزدیک جمعہ کے دن کی عظمت عید اور بقرہ عید کے دن سےبھی زیادہ ہے۔وَهُوَ أَعْظَمُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ يَوْمِ الْأَضْحَى وَيَوْمِ الْفِطْرِ۔(ابن ماجہ:1084)چھٹی فضیلت: جمعہ کے دن کی پانچ خصلتیں : اِس دن کی پانچ خصلتیں ہیں : (1)اس دن اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم کو پیدا فرمایا۔(2)اِسی دن اُن کو زمین پر اتارا۔(3)اِسی دن اُن کو موت دی۔(4)اِس دن میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ بندہ اس میں جو چیز بھی مانگتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو ضرور عطا فرماتے ہیں، بشرطیکہ کسی حرام چیز کا سوال نہ کرے۔(5)اسی دن قیامت قائم ہوگی۔فِيهِ خَمْسُ خِلَالٍ، خَلَقَ اللَّهُ فِيهِ آدَمَ، وَأَهْبَطَ اللَّهُ فِيهِ آدَمَ إِلَى الْأَرْضِ، وَفِيهِ تَوَفَّى اللَّهُ آدَمَ، وَفِيهِ سَاعَةٌ لَا يَسْأَلُ اللَّهَ فِيهَا الْعَبْدُ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ، مَا لَمْ يَسْأَلْ حَرَامًا، وَفِيهِ تَقُومُ السَّاعَةُ۔(ابن ماجہ:1084)ساتویں فضیلت: جمعہ کے دن فرشتے حاضر ہوتے ہیں : جمعہ کے دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرواِس لئے کہ یہ ”یومِ مشہود“ ہے یعنی اس میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں۔أَكْثِرُوا الصَّلَاةَ عَلَيَّ يَوْمَ الْجُمُعَةِ؛ فَإِنَّهُ مَشْهُودٌ، تَشْهَدُهُ الْمَلَائِكَةُ۔(ابن ماجہ:1637)