جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
جوجمعہ کے دن سورۃالکہف پڑھے گا اُس کیلئے اس جمعہ اوردوسرے جمعہ کے درمیان نورروشن ہوگا۔مَنْ قَرَأَ سُورَةَ الْكَهْفِ فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ أَضَاءَ لَهُ مِنَ النُّورِ مَا بَيْنَ الْجُمُعَتَيْنِ۔(السنن الصغیر للبیہقی:606)تئیسواں عمل :جمعہ کے دن سورہ ھود پڑھنا : جمعہ کے دن آپﷺنے سورہ ھود پڑھنے کی بھی تعلیم دی ہے ، سورۃ الکہف کے ساتھ ساتھ اس کی بھی کوشش کرنی چاہیئے ۔چنانچہ حضرت کعب نبی کریمﷺکا اِرشاد نقل فرماتے ہیں : جمعہ کے دن سورہ ھود پڑھا کرو۔اقْرَءُوا سُورَةَ هُودٍ يَوْمَ الْجُمُعَةِ۔(سنن دارمی:3446)چوبیسواں عمل: جمعہ کے دن سورہ آلِ عمران پڑھنا : ایک روایت میں ہے :جس نےجمعہ کے دن وہ سورت پڑھی جس میں آلِ عمران کا تذکرہ ہے(یعنی سورہ آلِ عمران)تو اللہ تعالیٰ اور اُس کے فرشتے (جمعہ کا)سورج غروب ہونے تک اُس پر رحمتیں بھیجتے رہتے ہیں۔مَنْ قَرَأَ السُّورَةَ الَّتِي يُذْكَرُ فِيهَا آلُ عِمْرَانَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ، وَمَلَائِكَتُهُ حَتَّى تَغِيبَ الشَّمْسُ۔(طبرانی اوسط:6157) حضرت مکحول فرماتے ہیں : جو شخص جمعہ کے دن سورہ آل عمران پڑھتا ہے تو اس کے لئے رات تک فرشتے دعا اور استغفار کرتے ہیں۔مَنْ قَرَأَ سُورَةَ آلِ عِمْرَانَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ إِلَى اللَّيْلِ۔(سنن دارمی:3440)