جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
فقیر نے قربانی کی نیت سے خریدا ہو : تو بعینہٖ اُسی جانور کو صدقہ کرنا ضروری ہے۔ غنی نے خریدا ہو یا نہ خریدا ہو: بہر حال دونوں صورتوں میں ایک متوسط بکری کی قیمت صدقہ کرنا لازم ہے۔(عالمگیری:5/296)(الدر المختار:6/320 ،321)نوٹ : ناذر یا فقیر یا اِسی طرح غنی شخص جس نے قربانی کا جانور خرید لیا تھا اور قربانی نہ کرسکا یہ سب اگر اُس جانور کوصدقہ کرنے کے بجائے ذبح کردیں تو گوشت کا صدقہ کرنا ضروری ہے ، خود کھانا جائز نہیں ، اگر کھائیں گے تو اُتنی قیمت کا صدقہ کرنا لازم ہوگا ۔(الدر المختار:6/321)چھٹی فصل —— ایّامِ تشریق کے فضائل ،اعمال ،مسائل اور فقہی ابحاث ایّامِ تشریق اور اُن کی وجہ تسمیہ :ایّامِ تشریق : ایّامِ تشریق عید الاضحیٰ سے ملے ہوئے تین دن ہیں ،یعنی گیارہ ،بارہ اورتیرہ ذی الحجہ ۔وجہ تسمیہ : ان کو ”ایّام التشریق“ اِس لئے کہا جاتا ہے کیونکہ تشریق کا مطلب ”گوشت کو خشک کرنے“ کے آتے ہیں ،یعنی گوشت کو دھوپ میں پھیلادینا تاکہ وہ خشک ہوجائے ،اور کیونکہ اِن ایّام میں منی کے اندر گوشت کو سُکھایا جاتا تھااِس لئے ان ایّام کو ایّام التشریق کہا جاتا ہے۔بعض نے وجہ تسمیہ یہ بیان کی ہے کہان ایّام ِ تشریق میں جو قربانی کے دن ہیں ان میں ہدی اور قربانی کے جانوروں کو سورج نکلنے کے بعد ذبح کیا جاتا ہے اِس لئے ان کو ایّام التشریق کہا جاتا ہے۔(النہایۃ لابن الأثیر:2/464)