جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
جمعہ کے دن پہلا اور دوسرا صور پھونکا جائے گا : اِرشادِ نبوی ہے: جمعہ کے دن قیامت کا نَفخہ (پہلا صور)اور صَعقہ(دوسرا صور) ہوگا۔وَفِيهِ النَّفْخَةُ، وَفِيهِ الصَّعْقَةُ۔(نسائی : 1284)یوم ِ جمعہ افضل ہے یا یومِ عرفہ ؟ اِس میں تین قول ہیں : (1)……جمعہ کا دن افضل ہے ، اِس لئے کہ حدیث میں ہے :سب سے بہترین وہ دن جس یں سورج طلوع ہوتا ہے ، جمعہ کادن ہے۔خَيْرُ يَوْمٍ طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ يَوْمُ الْجُمُعَةِ ۔(مسلم:854) (2)……عرفہ کا دن افضل ہے ، اِس لئے کہ حدیث میں ہے: اللہ تعالیٰ کے نزدیک عرفہ کے دن سے زیادہ کوئی دن افضل نہیں ۔مَا مِنْ يوْمٍ أَفْضَلُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ يوْمِ عَرَفَةَ۔(صحیح ابن حبان:3853) (3)……ہفتہ کے دنوں میں جمعہ کا دن سب سے افضل ہے، اور سال کے دنوں میں عرفہ کا دن سب سے افضل ہے، اور عرفہ جمعہ کے دن ہو تو نورٌ علیٰ نور ہے۔(مرقاۃ :3/1011) (زاد المعاد : 1/60)جمعہ کی ساعتِ اجابت یعنی قبولیت کی گھڑی کی مفصّل تحقیق : بہت سی احادیثِ طیّبہ سے معلوم ہوتا ہےکہ جمعہ کے مبارک دن میں اللہ تعالیٰ نے ایسی قبولیت کی گھڑی رکھی ہے جس میں مانگی جانے والی دعاء ردّ نہیں ہوتی ، چند روایات ملاحظہ فرمائیں :ساعتِ اِجابت کے بارے میں روایات : نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے : جمعہ کے دن میں ایسی گھڑی ہوتی ہے جس میں کوئی مؤمن بندہ اللہ تعالیٰ سے کسی خیر کا سوال کرے تو اللہ تعالیٰ ضرور اُس کی دعاء قبول فرماتے ہیں اور اگر کسی چیز کے شر سے پناہ مانگے تو