جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
نبی کریمﷺنےحضرت عباسکو صلاۃ التسبیح کی تاکید کرتے ہوئے اِرشاد فرمایا: صلاۃ التسبیح اگر ممکن ہوتو روزانہ ایک دفعہ پڑھو،اگر یہ نہیں کرسکتے تو ہر جمعہ میں ایک مرتبہ پڑھو ،اگر یہ بھی نہیں کرسکتے تو ہر مہینے میں ایک دفعہ پڑھو،اگر یہ بھی نہیں کرسکتے ہر سال میں ایک مرتبہ پڑھو، اور اگر یہ بھی نہیں کرسکتے تو اپنی پوری زندگی میں ہی ایک دفعہ پڑھو۔إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تُصَلِّيَهَا فِي كُلِّ يَوْمٍ مَرَّةً فَافْعَلْ، فَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَفِي كُلِّ جُمُعَةٍ مَرَّةً، فَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَفِي كُلِّ شَهْرٍ مَرَّةً، فَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَفِي كُلِّ سَنَةٍ مَرَّةً، فَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ، فَفِي عُمُرِكَ مَرَّةً۔ (ابوداؤد:1297) حضرت ابوالجوزاء فرماتے ہیں کہ ایک صحابی جو غالباً حضرت عبد اللہ بن عمرنے مجھ سے یہ بیان کیا ہے کہ نبی کریمﷺنے اُن سے یہ اِرشاد فرمایا: کل میرے پاس آنا میں تمہیں ایک تحفہ اور عطیہ دوں گا، صحابی فرماتے ہیں کہ میں سمجھاکہ آپ مجھےکوئی (ظاہری)عطیہ عنایت فرمائیں گے(میں اگلے دن آیا تو)آپﷺ نے مجھ سے اِرشاد فرمایا: ”إِذَا زَالَ النَّهَارُ، فَقُمْ فَصَلِّ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ“جب دن زائل ہوجائے تو کھڑے ہوجاؤاور چار رکعات(صلاۃ التسبیح)پڑھو۔ (ابوداؤد:1298) ملّا علی قارینے لکھا ہے:”يُسْتَحَبُّ صَلَاةُ التَّسْبِيحِ عِنْدَ الزَّوَالِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ“صلاۃ التسبیح جمعہ کے دن زوال کے وقت پڑھنا مستحب ہے۔(مرقاۃ1/5)سترہواں عمل: جمعہ کی نماز پڑھنا : نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے : جمعہ ہر مسلمان پر جماعت کے ساتھ پڑھنا لازم ہے۔الْجُمُعَةُ حَقٌّ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ فِي جَمَاعَةٍ۔(ابوداؤد:1067)