جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
آخرت کے بارے میں جو سوال کروگےوہ میں عطاء کروں گااور جو اپنی دنیا کے بارے میں سوال کروگے اُس میں تمہاری مصلحت پر نظر کروں گا ، میری عزت کی قسم ! جب تک تم میرا خیال رکھوگےمیں تمہاری لغزشوں پر ستاری (یعنی پردہ پوشی کا معاملہ)کرتا رہوں گا (اور ان کو چھپاتا رہوں گا )میری عزّت کی قسم! اور میرے جلال کی قسم!میں تمہیں مجرموں (اور کافروں)کے سامنے رسوا اور ذلیل نہ کروں گا ، بس اب بخشے بخشائے اپنے گھروں کو لوٹ جاؤ، تم نے مجھے راضی کردیا اور میں تم سے راضی ہوگیا ، پس فرشتے اس اجرو ثواب کو دیکھ کر جو امّت کو افطار کے دن( رمضان کے ختم ہونے کے دن )ملتا ہے ،خوشیاں مناتے ہیں اور کھل جاتے ہیں۔ (شعب الایمان : 3421)شبِ عید میں عبادت کا اہتمام : ایک عظیم اور قیمتی عمل جس سے اکثر لوگ غافل اور بے فکر نظر آتے ہیں ، وہ ”عید ین کی شب کی عبادت“ ہے ، عید کی تیاریوں کے نام پر بکثرت لوگ شاپنگ مال اور مارکیٹس میں یا عید الاضحیٰ میں جانور کی خریداری ،اُس کی پرورش اور دیگر تفریحات و مشغولیات میں لگ کر یہ عظیم اور بابرکت رات گنوادیتے ہیں حالآنکہ یہی تو وہ رات ہے جس میں تمام رمضان بھر کے اعمال کی مزدوری دی جاتی ہے ، اجر و ثواب کے خزانے اور مغفرت و رحمت کی بیش بہا دولت بکھیری جاتی ہے اللہ تعالیٰ کی جانب سے بندوں پر خاص لطف و کرم اور احسانِ عمیم کا معاملہ کیا جارہا ہوتا ہے۔ کس قدر محرومی اور خسارے کی بات ہے کہ سارے دن کام کرنے کے بعد شام کو جب مالک کی جانب سے اجرت ملنے کا وقت ہو تو انسان اُس سے اعراض کرتے ہوئے رو گردانی کرکے بیٹھ جائے ۔ اِس لئے اِس