جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
٭— ایک صاع کی مقدار = ساڑھے تین سیر تین ماشہ۔ ٭— نصفِ صاع= پونے دو سیر تین ماشہ ۔ (جواہر الفقہ : 1/424 تا 427) ٭— کلو گرام کے اعتبار سے=1625 گرام یعنی ایک کلو چھ سو پچیس گرام ۔ (فتاویٰ زکریا: 3/232)صدقہ فطر میں قیمت دینا : صدقہ فطر میں اجناس یعنی گندم ،جَو وغیرہ دینا بھی درست ہے،جیسا کہ دیہات وغیرہ میں یہ چیزیں باآسانی دسیتاب ہوتی ہیں ،اور اگر چاہیں تو قیمت بھی دی جاسکتی ہے ، اور قیمت دینے کی صورت میں اُس کا پونے دو کلو گندم یا ساڑھے تین کلو جَو وغیرہ کی قیمت کے برابر ہونا ضروری ہوگا۔ اور قیمت کا دینا صرف جائز ہی نہیں بلکہ افضل ہے، کیونکہ اِس میں فقیر کی حاجت زیادہ اچھے طریقے سے پوری ہوسکتی ہے، کہ وہ اپنی مرضی اور منشاء کے مطابق ضرورت کی اشیاء خرید سکتا ہے۔(فتاویٰ رحیمیہ : 7/201)(شامیہ : 2/366)صدقہ فطر واجب ہونے کا وقت : صدقہٴ فطر عید الفطر کے دن صبح صادق طلوع ہونے کے بعد واجب ہوتا ہے ، پس: جو شخص صبح صادق سے پہلے مر جائے اس پر واجب نہ ہو گا ۔ جو شخص اس دن صبح صادق کے بعد مرے تو اس پر یہ صدقہ واجب ہے۔ جو شخص صبح صادق سے پہلے پیدا ہوا ہو یا کافر تھا او رمسلمان ہو گیا اس پر بھی صدقہٴ فطر واجب ہے۔