جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
ایک اور روایت میں ہے ، آپﷺنے اِرشاد فرمایا: بے شک اللہ کے نزدیک سب سے افضل نماز جمعہ کے دن صبح کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھنا ہے۔إِنَّ أَفْضَلَ الصَّلَوَاتِ عِنْدَ اللهِ صَلَاةُ الصُّبْحِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فِي جَمَاعَةٍ۔(شعب الایمان:2783)تیسرا عمل: جمعہ کی رات سورۃ الدّخان اور یٓس پڑھنا : جس نے شبِ جمعہ میں سورۃ الدّخان پڑھی اُس کی مغفرت کردی جاتی ہے۔مَنْ قَرَأَ حم الدُّخَانَ فِي لَيْلَةِ الجُمُعَةِ غُفِرَ لَهُ۔(ترمذی:2889)ایک روایت میں سورۃ الدّخان کے ساتھ سورہ یٓس بھی ذکر کی گئی ہے ۔ مَنْ قَرَأَ لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ حم الدُّخَانَ وَيس أَصْبَحَ مَغْفُورًا لَهُ۔(شعب الایمان :2248)لہٰذا سورۃ الدّخان اور یٓس دونوں پڑھنے کا اہتمام کرنا چاہیئے ۔چوتھا عمل : جمعہ کی رات سید الاستغفار پڑھنا : جس نے جمعہ کی رات سات مرتبہ یہ کلمات پڑھے اور پھر اُسی دن مرگیا یا جمعہ کے دن یہ کلمات پڑھے اور پھر اُسی رات مرگیا تو وہ جنّت میں داخل ہوگا ۔ وہ کلمات یہ ہیں : اَللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ خَلَقْتَنِي، وَأَنَا عَبْدُكَ وَابْنُ عَبْدِكَ وَابْنُ أَمَتِكَ، وَفِي قَبْضَتِكَ، وَناصِيَتِي بِيَدِكَ، أَمْسَيْتُ عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعَتُ أَبُوءُ بِنِعْمَتِكَ، وَأَبُوءُ بِذَنْبِي، فَاغْفِرْ لِي ذُنُوبِي إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبُ إِلَّا أَنْتَ ۔(شعب الایمان:2781)