جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
قربانی کے ایام اور اوقات :قربانی کے ایّام :قربانی کے تین دن ہیں :دس ، گیارہ اور بارہ ذی الحجہ ۔دس ذی الحجہ کی صبح صادق سے لیکر بارہ ذی الحجہ کے غروبِ آفتاب تک قربانی کا وقت ہوتا ہے، لیکن مصری (جس پر عید لازم ہے اُس) کیلئے عید کی نماز سے پہلے قربانی کرنا درست نہیں،ہاں! قَروی(جس پر عید لازم نہیں) صبح صادق کے بعد کرسکتا ہے،لیکن بہتر اُس کیلئے بھی یہی ہے کہ آفتاب طلوع ہونے کے بعدقربانی کرے۔(عالمگیری:5/295)قربانی کے اوقات :دس ذی الحجہ کو عید کی نماز کے بعدتیرہ ذی الحجہ کے غروب تک تینوں دنوں میں کسی بھی وقت قربانی کی جاسکتی ہے ، البتہ پہلے دن کرنا افضل ہے،اور دن و رات میں سے دن میں کرنا چاہیئے ، رات میں کرنا مکروہ تنزیہی ہے۔(عالمگیری:5/295)(رد المحتار : 6/320)قربانی کا مستحب وقت :دن کے اعتبار سے : قربانی کے تین دن ہیں،اور پہلا دن افضل ہے ۔ (فتاوی ہندیہ : 5/295)وقت کے اعتبار سے :مصری کیلئے عید کی نماز کے بعد اور قَروی کیلئے طلوعِ آفتاب کے بعد۔ (ایضاً )لیل و نہار کے اعتبار سے : دن کو افضل ہے ، اور رات کو بلا ضرورت مکروہ ہے۔(الجوھرۃ النیّرۃ : 2/186)قربانی کے ایام اور اوقات میں فقہاء کا اختلاف : اس میں تین طرح کے اختلاف ہیں : ابتداء ِ وقت ۔ یعنی قربانی کا وقت کب سے شروع ہوتا ہے ؟ انتہاءِ وقت ۔ یعنی قربانی کا وقت کب تک رہتا ہے ؟