جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
خلاصہ : یہ ہے کہ اونٹ کے بارے میں سب کا اتفاق ہے کہ وہ کم ازکم پانچ سال کا ہونا چاہیئے ۔دوسرے جانوروں میں اختلاف ہے :بقر : ٭— امام مالک : گائے ،بیل اور بھینس میں کم ازکم تین سال ہونے چاہیئے ۔ ٭— ائمہ ثلاثہ : کم از کم دو سال مکمل ہونے چاہیئے ۔غنم : ٭— امام شافعی : دو سال مکمل ۔ ٭— امام مالک : ایک سال اور تقریباً ایک مہینہ ۔ ٭— احناف اور حنابلہ : ایک سال مکمل۔(الفقہ الاسلامی: 4/2724)(الفقہ علی المذاہب: 1/605)جَذع کی تفصیل : جَذع لغت میں چھوٹے بچے کو کہتے ہیں ، اور یہ در اصل ”ثنی “ کے مقابلے میں آتا ہے ، یعنی وہ جانور جس کی قربانی کی عمر پوری نہ ہوئی ہو ۔، چنانچہ : ٭— جَذع من الابل: پانچ سال سے کم کا اونٹ ٭— جَذع من البقر: دو سال سے کم عمر کی گائے ،بیل وغیرہ ۔ ٭— جَذع من الغنم : ایک سال سے کم عمر کا بکرا،بکری ،بھیڑ اور دنبہ ۔