جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
دوسری فضیلت :عید الفطر مسلمانوں کا مذہبی طور پر خوشی کا دن ہے : نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے : بے شک ہر قوم کے لئے عید کا دن ہوتا ہے اور یہ ہمارا عید کا دن ہے۔إِنَّ لِكُلِّ قَوْمٍ عِيدًا وَهَذَا عِيدُنَا۔(بخاری:952)تیسری فضیلت :عید الفطر کا دن اللہ تعالیٰ کی رضاء و مغفرت اور دعاء کی قبولیت کا دن ہے : ایک طویل حدیث میں عید کے دن کا بڑا پیارا نقشہ کھینچا گیا ہے جسے پڑھ کر کسی قدر محسوس کیا جاسکتا ہے ہے کہ عید کے دن اللہ تعالیٰ رحمت کس قدر جوش میں ہوتی ہے ، اور اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو اِس انعام والے دن کیا کچھ نوازتے ہیں ،چنانچہ فرمایا: جب عید کی صبح ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ فرشتوں کو تمام شہر وں بھیجتے ہیں، وہ زمین میں اُتر کر تمام گلیوں ، راستوں کے سروں پر کھڑے ہوجاتے ہیں اور ایسی آواز سے جس کو جنات اور انسان کے سوا ہر مخلوق سنتی ہے،پکارتے ہیں کہ اے محمد (ﷺ)کی امّت !اس کریم رب کی (درگاہ)کی طرف چلو جو بہت زیادہ عطاء فرمانے والا ہے اور بڑے بڑے قصور کو معاف فرمانےوالا ہے ، پھر جب لوگ عید گاہ کی طرف نکلتے ہیں تو اللہ تعالیٰ فرشتوں سے دریافت فرماتے ہیں : کیا بدلہ ہے اُس مزدور کا جو اپنا کام پورا کرچکا ہو ، وہ عرض کرتے ہیں : ہمارے معبود اور ہمارے مالک! اُس کا بدلہ یہی ہےکہ اُس کی مزدوری پوری پوری دیدی جائے، تو اللہ تعالیٰ اِرشاد فرماتے ہیں : اے فرشتو! میں تمہیں گواہ بناتا ہوں میں نے اُن کو رمضان کے روزوں اورتراویح کے بدلہ میں اپنی رضا اور مغفرت عطاء کردی اور بندوں سے خطاب فرماکر اِرشاد ہوتا ہے:اے میرے بندو! مجھ سے مانگو ، میری عزّت کی قسم ، میرے جلال کی قسم !آج کے دن اپنے اس اجتماع میں اپنی