جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
فائدہ :راجح یہ ہے سینگوں والا، چتکبرا ، فربہ خصی مینڈھاہو تو سب سے بہتر ہے،یہ نہ ہوسکے تو جس کا گوشت عمدہ یا زیادہ ہو اُس کو ترجیح دینی چاہیئے ۔ (ابن ماجہ : 2/1043)(مستدرک حاکم : 4/254) (ہندیہ : 5/299)قربانی میں کیا افضل ہے ؟ اِس میں افضلیت سے متعلّق کئی چیزیں قابلِ وضاحت ہیں ، مثلاً:کس دن افضل ہے ؟ : پہلے دن افضل ہے اُس کے بعد دوسرے دن اور پھر تیسرے دن ۔ 1؎کس وقت افضل ہے؟ :اہلِ مصر کے لئے خطبہ عید کے بعد اور اہلِ سواد طلوعِ آفتاب کے بعد ۔2؎کس جگہ کرنا افضل ہے ؟ :عید گاہ میں کرنا افضل ہے تاکہ شعائر اسلام کا خوب اظہار ہو ۔ 3؎دن میں افضل ہے یا رات میں ؟ : دن میں افضل ہے ، اگرچہ رات میں بھی جائز ہے ۔4؎خود کرنا افضل ہے یا کروانا ؟ :خود اپنے ہاتھ سے افضل ہے، دوسروں سے کروانا بھی جائز ہے ۔ 5؎کتنی قربانی کرنا افضل ہے ؟ : دو کرنا افضل ہے ، اگرچہ ایک بھی کافی ہے ۔ 6؎مکمل جانور افضل ہے یا حصہ ؟ : پورا جانور افضل ہے ، شراکت کے ساتھ حصہ بھی لیا جاسکتا ہے ۔ 7؎کون سا جانور افضل ہے ؟ :سینگوں والا، چتکبرا ، فربہ خصی مینڈھاہو تو سب سے زیادہ بہتر ہے ۔8؎ یہ نہ ہوسکے تو جس کا گوشت عمدہ یا زیادہ ہو ۔9؎ حوالہ جات بالترتیب : 1؎:(ردّ المحتار:6/316) 2؎:(فتاوی ہندیہ : 5/295)3؎: (مرقاۃ : 3/1080) 4؎:(الجوھرۃ النیّرۃ : 2/186)5؎: (ہدایۃ : 4/361، دار احیاء التراث)6؎: (فتح الباری : 10/12)7؎: (الدر المختار : 6/322)8؎: (ابن ماجہ : 2/1043)و(مستدرک حاکم : 4/254)9؎: (فتاوی ہندیہ : 5/299)