جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
(1)ایک غلوہ ، یعنی مقدارِ رمیہ ،جس کو تیر پھینکنے کی مسافت کہا جاتا ہے۔(2)ایک میل۔(3)دو میل۔ (4)تین میل۔(5)ایک فرسخ۔(6)دو فرسخ۔(7)تین فرسخ۔(8)جس جگہ تک آواز سنائی دے ۔ (9)جہاں تک اذانِ جمعہ سنائی دے۔ لیکن اِن سب کے مقابلے میں بہتر یہ ہے کہ مقدار و تحدید بیان نہ کی جائےکیونکہ شہر کے چھوٹے یا بڑے ہونے سےحد میں فرق آجاتا ہے، ہر شہر کی ایک حد نہیں ہوتی، لہٰذا تحدید کرنے کے بجائےتعریف کرنی چاہیئے ، یعنی یہ بتانا چاہیئے کہ فنا کس کو کہا جاتا ہے۔(شامیہ :2/139)فناءِ مصر کی تعریف : فناءِ مصر کی تعریف یہ کی جاسکتی ہے : ”فناء مصر وہ مقام ہے جو شہر کی ضروریارت کے لئے متعین ہو ،مثلاً : قبرستان ،کوڑا ڈالنے یا گھوڑ دوڑ یا جنگی مشق یا فوجی اجتماع وغیرہ کے لئے میدان ،ہوائی اڈہ اور ریلوے اسٹیشن وغیرہ ۔فناء کا شہر سے اتصال ضروری نہیں اور نہ ہی اس کی مسافت اور وسعت کی کوئی تحدید ہے بلکہ شہر کی حیثیت کے مطابق اس کی فناء مختلف ہوگی “۔( احسن الفتاوی:4/133)شہر سے باہر کن لوگوں پر جمعہ لازم ہے : اِس پر سب کا اتفاق ہے کہ شہر والوں پر جمعہ لازم ہے ، البتہ شہرسے باہر کن لوگوں پر جمعہ لازم ہے ، اِس میں اختلاف ہے : امام ابو حنیفہ : فناءِ مصر ۔ یعنی شہر کی ضروریات جہاں تک پوری ہوتی ہیں ۔