جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
کِتَابُ الْجُمُعَةِ جمعہ کا دن ایک مبارک اور عظیم دن ہے، اور اس میں پڑھی جانے والی نمازایک انتہائی اہم نماز ہے۔ جمعہ کے بارے میں احادیث کے اندرمختلف جہتوں سے بحث کی گئی ہے ،ذخیرہ احادیث میں جمعہ کے دن کے فضائل ،ترکِ جمعہ کی وعیدیں،جمعہ کے دن کے مسنون اعمال ، جمعہ کی نماز کے مسائل اور اس کے علاوہ کئی موضوعات سے متعلّق احادیث موجود ہیں،اور اُنہی حدیثوں کی تشریح میں فقہاء کرام نے بھی کتبِ فقہ میں ”کتاب الجمعہ“کو بڑی تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے۔ یہاں جمعہ سے متعلّق تمام تر تفصیلات کو اِن شاء اللہ مندرجہ ذیل پانچ میں ذکر کیا جائے گا : ٭— پہلی فصل : جمعہ کے فضائل کا بیان۔ ٭— دوسری فصل :ترکِ جمعہ کی وعیدوں کا بیان ۔ ٭— تیسری فصل:جمعہ کے اعمال کا بیان ۔ ٭— چوتھی فصل:جمعہ سے متعلّق عمومی کوتاہیوں کا بیان۔ ٭— پانچویں فصل:جمعہ کے مسائل اور مباحثِ فقہیہ ۔