جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
لٹادینے کے بعد ذبح میں تاخیر کرنا ۔(شامیہ :6/296) چُھری کا کند ہونا ۔(شامیہ :6/296) جانور کو قبلہ رُخ نہ کرنا۔(شامیہ :6/296) کسی عیسائی وغیرہ سے ذبح کروانا ۔ (البنایہ:12/58) گدی کی طرف سے ذبح کرنا۔(عالمگیری :5/287) ذبح میں بے جا سختی کرنا۔(عالمگیری :5/287) چار میں سے بعض رگوں کو نہ کاٹنا۔(عالمگیری :5/287) ٹھنڈا ہونے سے قبل کھال یا سرجداکرنا ۔(شامیہ :6/296) بائیں ہاتھ سے ذبح کرنا خلاف سنت ہے ، بغیر عذر کے ایسا نہیں کرنا چاہیئے۔ (آپ کے مسائل :4/202)ذبح کون کون کرسکتا ہے : کوئی بھی مسلمان یا کتابی جبکہ وہ اچھی طرح ذبح کرنا جانتا ہو ، ذبح کر سکتا ہے ، البتہ کسی کتابی سے ذبح کروانا مکروہ ہےعورت بھی اگراچھی طرح ذبح کرناجانتی ہو تو کرسکتی ہے ۔(البنایہ:12/58)کس کا ذبح کرنا بہتر ہے : بہتر یہ ہے کہ خود اپنے ہاتھ سے ذبح کرے،خود نہ جانتا ہو تو کسی اور سے ذبح کروالے، البتہ قربانی ہوتے ہوئے جانور کے پاس موجود ہونا بہتر ہے ۔ عورت اگر پردہ کی وجہ سے سامنے نہیں کھڑی ہوسکتی تو کوئی حرج نہیں ۔ (تسہیل بہشتی زیور:2/261)