جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
امام زفر اور ائمہ ثلاثہ : ظہر اداء نہیں ہوگی ۔ (الدر المختار : 2/137)(البنایۃ:3/73)جمعہ کم ازکم کتنے لوگوں کے اندر منعقد ہوتا ہے ؟ اِس پر سب کا اتفاق ہے کہ جمعہ کی نماز میں جماعت شرط ہے ، جماعت کے بغیر جمعہ نہیں ہوتا ، جیسا کہ اس کی تفصیل جمعہ کی شرائط میں گزری ہے ، تاہم اِس میں اختلاف ہے کم از کم جمعہ کی جماعت میں کتنے افراد کا ہونا ضروری ہے : احناف : کم از کم امام کے علاوہ تین افراد کا ہونا ضروری ہے ۔ مالکیہ : کم ازکم امام کے علاوہ بارہ افراد کا ہونا ضروری ہے ۔ شوافع وحنابلہ : کم از کم امام کے ساتھ چالیس افراد ۔(الفقہ علی المذاہب الاربعۃ:1/352 ،353)فائدہ : جمعہ کےصحیح ہونے کیلئے کم از کم کتنے افراد کا ہونا ضروری ہے ، اِس میں اور بھی کئی اقوال ہیں ، چنانچہ علّامہ عینینے مندرجہ ذیل اقوال نقل کیے ہیں :1، 2، 3، 7 ، 9 ، 12 ،13 ، 20 ،30 ،40 ، 50 ، 80 تک کے اقوال ہیں ، اور ایک قول کے مطابق تو اس کی کوئی حد نہیں۔(البنایۃ:3/64)جمعہ کی جماعت کے کم سے کم افراد کی تفصیل : یعنی جمعہ کے وہ کم اسے کم افراد کس طرح کے ہونے چاہیئے اس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:امام ابو حنیفہ : امام کے علاوہ کم از کم تین مردوں کا ہونا ضروری ہے ، اگرچہ وہ خطبے میں نہ بھی ہوں ۔ اور وہ تینوں افراد امام کے ساتھ نماز کے سجدۂ اولیٰ تک کم از کم رہیں ۔ اُس کے بعد مقتدیوں کی نماز فاسد بھی ہوجائے تب بھی امام کی نماز مکمل ہوجائے گی ۔