جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
اللہ تعالیٰ ضرور اُسے پناہ عطاء فرماتے ہیں۔فِيهِ سَاعَةٌ لَا يُوَافِقُهَا عَبْدٌ مُؤْمِنٌ يَدْعُو اللَّهَ بِخَيْرٍ إِلَّا اسْتَجَابَ اللَّهُ لَهُ وَلَا يَسْتَعِيذُ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا أَعَاذَهُ اللَّهُ مِنْهُ۔(ترمذی:3339)گیارہویں فضیلت: جمعہ کا دن مسلمانوں کا عید کا دن ہے : اے مسلمانو!بے شک یہ ایسا دن ہےجس کو اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کیلئے عید کا دن بنایا ہے۔يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ، إِنَّ هَذَا يَوْمٌ جَعَلَهُ اللَّهُ تبارك وتعالى عِيدًا للمسلمين۔(مؤطاء مالک:452) بے شک یہ (جمعہ کا دن)عید کا دن ہے،اللہ تعالیٰ نے اِس کو مسلمانوں کیلئے (عیدکا دن)بنایا ہے۔إِنَّ هَذَا يَوْمُ عِيدٍ، جَعَلَهُ اللَّهُ لِلْمُسْلِمِينَ۔(ابن ماجہ:1098) نبی کریمﷺکے سامنے جمعہ پیش کیا گیا ،(جس کی صورت یہ بنی کہ )حضرت جبریلاپنے ہاتھ میں ایک سفیدشیشے جیسی کوئی چیز لے کرآئے جس کے درمیان میں نکتہ جیسا کچھ لگا ہوا تھا، آپﷺنے اُس کے بارے میں دریافت کیا توحضرت جبریلنے فرمایا :یہ جمعہ ہے جو آپ کے ربّ نے آپ کو پیش کیا ہےتاکہ یہ دن آپ کیلئے اور آپ کے بعد آپ کی قوم کیلئےعید بن جائے۔عُرِضَتِ الْجُمُعَةُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، جَاءَ جِبْرِيلُ فِي كَفِّهِ كَالْمِرَآةِ الْبَيْضَاءِ فِي وَسَطِهَا كَالنُّكْتَةِ السَّوْدَاءِ، فَقَالَ:مَا هَذِهِ يَا جِبْرِيلُ؟ قَالَ: هَذِهِ الْجُمُعَةُ يَعْرِضُهَا عَلَيْكَ رَبُّكَ لِتَكُونَ لَكَ عِيدًا وَلِقَوْمِكَ مِنْ بَعْدِكَ۔(طبرانی اوسط:2084) بے شک جمعہ کا دن عید اور ذکر کا دن ہے، پس تم اپنے عید کے دن کو روزے کا دن مت بناؤ، تم اُسے ذکر کا دن بناؤ، ہاں! یہ کہ تم اُس کو (روزہ رکھنے میں)اور دنوں کے ساتھ ملادو(کہ جمعرات یا ہفتے کا روزہ بھی ساتھ