جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
جمعہ کی شب بنی آدم کے اعمال بارگاہِ الٰہی میں پیش کیے جاتے ہیں : حضرت ابوہریرہنبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں :بے شک بنی آدم کے اعمال ہر جمعرات کو شبِ جمعہ میں پیش کیے جاتے ہیں ،پس کسی قطع رحمی کرنے والے کی مغفرت نہیں کی جاتی ۔إِنَّ أَعْمَالَ بَنِي آدَمَ تُعْرَضُ كُلَّ خَمِيسٍ لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ، فَلَا يُقْبَلُ عَمَلُ قَاطِعِ رَحِمٍ۔(مسند احمد:10272)جمعہ کی رات خوبصورت رات ہے : حضرت عبد اللہ بن عباس فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریمﷺکو فرماتے ہوئے سنا:خوبصورت رات اور روشن دن یعنی شبِ جمعہ اور جمعہ کے دن مجھ پر کثرت سے درود پڑھا کرو۔أَكْثِرُوا الصَّلَاةَ عَلَى نَبِيِّكُمْ فِي اللَّيْلَةِ الْغَرَّاءِ، وَالْيَوْمِ الْأَزْهَرِ لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ، وَيَوْمَ الْجُمُعَةِ۔(شعب الایمان:2772) ایک اور روایت میں آپﷺکا یہ اِرشادِ مَروی ہے:اس کی رات خوبصورت اور دن منوّر ہوتا ہے۔لَيْلَةُ الْجُمُعَةِ لَيْلَةٌ غَرَّاءُ وَيَوْمُ الْجُمُعَةِ يَوْمٌ أَزْهَرُ۔(الدعوات الکبیر:529)جمعہ کی نماز میں پیدل آنے کے فضائل : جمعہ کی نماز میں حاضر ہونے کی اکثر احادیث میں پیدل جانے کو بطور خاص ذکر کیا گیا ہے ، بلکہ بعض احادیث میں ” وَمَشَى وَلَمْ يَرْكَبْ “ کے الفاظ ذکر کیے گئے ہیں جس سے بڑی صراحت کے ساتھ یہ معلوم ہوتا ہے کہ جمعہ کی نماز میں پیدل جانے کا خاص اہتمام کرنا چاہیئے ، ذیل میں پیدل جانے سے متعلّق احادیث اور فضائل ملاحظہ فرمائیں :