جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
اِس سے معلوم ہوا کہ ذی الحجہ کا مہینہ ایک عظیم اور بإبرات مہینہ ہے ،بالخصوص اس کے ابتدائی دس دن جس کو ”عشرہ ذی الحجہ “ کہا جاتا ہے ، یہ اور بھی زیادہ با برکت ایّام ہیں ، قرآن و حدیث سے اِن دس دنوں کی بڑی فضیلت ثابت ہے ، چند فضائل ملاحظہ فرمائیں:پہلی فضیلت: ذی الحجہ کی دس راتوں کی قسم : اللہ تعالیٰ نے اِن دس دنوں میں آنے والی راتوں کی قسم کھائی ہے ، چنانچہ فرمایا:﴿وَلَيَالٍ عَشْرٍ﴾قسم ہے دس راتوں کی ۔(الفجر:2)حضرت عبد اللہ بن عباسفرماتے ہیں کہ دس راتیں جن کی اللہ تعالیٰ نے قسم کھائی ہے اُن ذی الحجہ کی ابتدائی دس راتیں ہیں ۔اللَّيَالِي الَّتِي أَقْسَمَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ بِهِنَّ الْعَشْرُ الْأُوَلُ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ۔(شعب الایمان:3470)دوسری فضیلت :سب سے افضل اور عظمت والے ایّام : حضرت عبد اللہ بن عباس سے مَروی ہے کہ نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے:اللہ تعالیٰ کے نزدیک کوئی دن اِن دس دنوں سے زیادہ افضل نہیں ہیں اور ان میں کیے جانے والے اعمال سے زیادہ کوئی عمل اللہ تعالیٰ کو محبوب اور پسندیدہ نہیں ہے۔مَا مِنْ أَيَّامٍ أَفْضَلُ عِنْدَ اللهِ وَلَا الْعَمَلُ فِيهِنَّ أَحَبُّ إِلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ هَذِهِ الْأَيَّامِ الْعَشْرِ۔(شعب الایمان:3481) ایک اور روایت میں ہے : اللہ تعالیٰ کے نزدیک کوئی دن اِن دس دنوں سے زیادہ عظیم نہیں ہیں اور ان میں کیے جانے والے عمل سے زیادہ کوئی محبوب نہیں۔مَا مِنْ أَيَّامٍ أَعْظَمُ عِنْدَ اللهِ، وَلَا أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنَ الْعَمَلِ فِيهِنَّ مِنْ هَذِهِ الْأَيَّامِ الْعَشْرِ۔(مسند احمد:5446)