جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
پھر جمہور کے درمیان اس ساعت کی تعیین میں شدید اختلاف ہے کہ وہ گھڑی کون سی ہے ؟جمعہ کی ساعتِ اِجابت کے بارے میں تفصیلی اقوال : یہ قبولیت کی گھڑی شبِ قدر کی طرح مخفی اور پوشیدہ ہے ، اور اس کو مخفی رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ اس کے حصول کیلئے خوب کوشش اور جستجو کی جائے۔ یہ گھڑی جمعہ کے دن میں ایک ساعت سے دوسری ساعت کی طرف منتقل ہوتی رہتی ہے، کسی ایک خاص وقت میں نہیں رہتی۔ فجر کی نماز کیلئے جب مؤذّن اذان دے۔ صبح صادق سے لیکر سورج طلوع ہونے تک ۔ عصر سے لیکر غروبِ آفتاب تک ۔ اِمام کے منبر سے نیچے اترنے سے لیکر تکبیر کہنے تک ۔ سورج نکلنے کے بعد سب سے پہلی گھڑی ۔ سورج طلوع ہوتے ہوئے ۔ دن کی آخری تین ساعتوں میں سے تیسری ساعت کے آخر میں ۔ زوال سے لیکر اُس وقت تک جبکہ سایہ نصفِ ذراع(آدھے ہاتھ) تک ہوجائے۔ زوال سے لیکر اُس وقت تک جبکہ سایہ ایک ذراع(آدھے ہاتھ) تک ہوجائے۔ زوال کے بعد ایک بالشت سے لیکر ایک ذراع تک ۔ زوالِ شمس کے بعد ۔ جب مؤذّن جمعہ کی اذان شروع کردے۔