جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
مالکیہ و حنابلہ: کل زائد تکبیرات گیارہ ہیں ۔ احناف: کل زائد تکبیرات چھ ہیں ۔ ائمہ اربعہ کے اقوال کی تفصیل یہ ہے : شوافع کے نزدیک : سات پہلی رکعت میں قبل القراءۃ ۔ پانچ دوسری رکعت میں قبل القراءۃ ۔ مالکیہ وحنابلہ کے نزدیک: چھ پہلی رکعت میں قبل القراءۃ ۔ پانچ دوسری رکعت میں قبل القراءۃ ۔ احناف کے نزدیک :تین تکبیرات پہلی رکعت میں قبل القراءۃ اور تین تکبیرات دوسری رکعت میں بعد القراءۃ قبل الرکوع کہی جائیں گی۔(الکوکب الدری:1/432 ،433)نوٹ : ائمہ اربعہ کے مذکورہ بالا اقوال میں تکبیراتِ زائدہ کی تعداد میں تکبیرِ تحریمہ شامل نہیں ہیں ۔دوسرا اختلاف : زائد تکبیرات ِزائدہ کا موضع اور مقام کیا ہے : عیدین کی زائد تکبیرات قراءت سے پہلے ہیں یا بعد میں ، اِس میں اختلاف ہے : حضرات احناف: پہلی رکعت میں قراءت سے پہلے اور دوسری میں قراءت کے بعد حضرات ائمہ ثلاثہ: دونوں رکعتوں میں زائد تکبیرات قراءت سے پہلے ہی کہی جائیں گی۔(الکوکب الدری:1/432 ،433)کیا نماز ِ استسقاء میں تکبیراتِ زائدہ ہیں ؟ حضرت جعفر بن محمد مرسلاً نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺ،سیدنا ابوبکر صدیق اور عمر بن خطاب عیدین اور اِستسقاء کی نماز میں(پہلی رکعت میں)سات اور(دوسری رکعت میں)پانچ