جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
عید الاضحٰی میں نماز سے پہلے کچھ نہ کھانا مستحب ہے، اگر کھائے گا تو کوئی کراہت نہیں ہے اور مستحب یہ ہے کہ اس روز سب سے پہلے قربانی کا گوشت کھائے۔پھر یہ حکم مطلقاً سب کے لئے ہے یا قربانی کرنے والے کے لئے ،اس میں اختلاف ہے : امام احمد بن حنبل : یہ حکم قربانی کرنے والے کے لئے ہے ۔ ائمہ ثلاثہ : مطلقاً سب کے لئے ہے۔ (معارف السنن:4/451)عیدگاہ جانے آنے کا راستہ تبدیل کرنا : حضرت جابر بن عبد اللہفرماتے ہیں کہ جب عید کا دن ہوتا تو نبی کریمﷺ(عید گاہ آتے جاتے ہوئے)راستہ تبدیل کردیا کرتے تھے۔كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَانَ يَوْمُ عِيدٍ خَالَفَ الطَّرِيقَ۔(بخاری:986) نبی کریمﷺجب عید کے دن(عید گاہ جانے کیلئے)کسی راستے سے نکلتے تو واپسی کسی دوسرے راستے سے فرمایا کرتے تھے۔كَانَ النَّبِيُّﷺ إِذَا خَرَجَ يَوْمَ العِيدِ فِي طَرِيقٍ رَجَعَ فِي غَيْرِهِ۔(ترمذی:541)راستہ تبدیل کرنے کی بیس وجوہات : علماء کرام نے عید گاہ آنے جانے کیلئے راستہ تبدیل کرنے کی مختلف حکمتیں بیان کی ہیں ، جن کی تعداد بیس تک پہنچتی ہے ، اُن میں سے صحیح ترین یہ ہے کہ اس عمل سے شعائر اسلام اور مسلمانوں کی اجتماعیت اور شوکت کا اظہار مقصود ہے ۔ (درسِ ترمذی : 2/322) کچھ مزید حکمتیں مندرجہ ذیل ہیں :