جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
دعاء بتانے کے بعد آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اسے تین یا پانچ یا سات جمعہ پڑھو، چنانچہ حضرت عبد اللہ بن عباس راوی ہیں کہ پانچ یا سات جمعوں کے بعد پھر حضرت علی حاضر خدمت ہوئے اور عرض کیا کہ چار آیا ت یا اس کے بقدر کے پڑھنے میں دقت ہوتی تھی اور اب یہ کیفیت ہے کہ گویا پورا قرآن میری نگاہوں میں ہے اور آج جب میں حدیثیں سنتا ہوں تو ایک حرف کی کمی بیشی کے بغیر اسے نقل کرسکتا ہو۔ (ترمذی:3570)جمعہ کے دن کے اعمال : جمعہ کا دن بہت قیمتی و بابرکت ہے اوراللہ تعالیٰ کے نزدیک بہت سی عظمتوں اور فضیلتوں کا حامل ہے اسی لئےاس دن کو گزارنے کیلئے شریعت نے اس دن کے کچھ اعمال ذکر کیے ہیں جن کو اختیار کرکے اس دن کی برکتوں اور رحمتوں کو بآسانی حاصل کیا جاسکتا ہے، ذیل میں بالترتیب وہ اعمال ذکر کیے جارہے ہیں :پہلا عمل : جمعہ کے دن صبح کی نمازسے پہلے استغفار پڑھنا : نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے :جس نے جمعہ کے دن صبح کی نماز سے پہلے تین مرتبہ یہ اِستغفار کے یہ کلمات کہے:” أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ، غُفِرَتْ ذُنُوبُهُ “ اُس کے گناہ معاف کردیے جائیں گے اگرچہ سمندر کے جھاگ سے زیادہ ہی کیوں نہ ہو۔عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ قَالَ قَبْلَ صَلَاةِ الْغَدَاةِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ثَلَاثَ مِرَارٍ: أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ، غُفِرَتْ ذُنُوبُهُ وَإِنْ كَانَتْ أَكْثَرَ مِنْ زَبَدِ الْبَحْرِ»۔(طبرانی اوسط:7717)