جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
امام مالک : امام کے علاوہ کم از کم بارہ ایسے مردوں کا ہونا ضروری ہے جن پر جمعہ واجب ہواور وہ سب خطبے سے نماز کے آخرتک موجود رہیں ، پس اگر درمیان میں کسی کی نماز فاسد ہوگئی تو سب کا جمعہ فاسد ہوجائے گا۔امام شافعی : امام کے علاوہ کم از کم چالیس ایسے مردوں کا ہونا ضروری ہے جن پر جمعہ واجب ہو۔اُن چالیس افراد کا نماز کے اختتام تک ہونا ضروری ہے ، البتہ رکعتِ اولیٰ میں جماعت کا بھی ہونا ضروری ہے اور رکعتِ ثانیہ میں جماعت باقی نہ بھی رہے ،بایں طور کہ دوسری رکعت میں امام اور مقتدی نماز کے دوران اقتداء یا امامت کو ختم کر کے نماز کو انفرادی طور پر جاری رکھیں تب بھی جمعہ ہوجائے گا ۔امام احمد بن حنبل : امام کے علاوہ کم از کم چالیس ایسے مردوں کا ہونا ضروری ہے جن پر جمعہ واجب ہو۔اُن چالیس افراد کا نماز کے اختتام تک ہونا ضروری ہے ، البتہ خطبہ اور بعضِ صلاۃ کے بعد اُن متعینہ افراد کا ہونا ضروری نہیں ، صرف عدد کا مکمل رہناضروری ہے ، پس اگر بعضِ صلاۃ کے بعد کچھ افراد کی نماز فاسد ہوجائے اور اُن کی جگہ پہلے سے کچھ اور لوگ آکر نماز میں شامل ہوگئے ہوں تو جمعہ صحیح رہے گا ۔(الفقہ علی المذاہب الاربعۃ:1/352 ،353)جمعہ کی سننِ قبلیہ و بعدیہ کی تفصیل : جمعہ کی قبلیہ اور بعدیہ سنتوں میں دو اختلاف ہے :پہلا اختلاف : جمعہ کی قبلیہ سنتیں مشروع ہیں یا نہیں ، اِس میں اختلاف ہے: