جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
گردن کی ساری رگوں (سانس اور غذا کی نالی اور دو خون کی رگیں)کو کاٹنا ۔(ہندیہ : 5/287) سر کو الگ کیے بغیر صرف رگوں کے کاٹنے پر اکتفا کرنا ۔(ہندیہ : 5/287) بوقتِ ذبح جانور کےدائیں پہلو پر پاؤں رکھنا ۔ (فتح الباری : 10/18) بائیں پہلو پر لٹانا ۔ (فتح الباری : 10/18) قبلہ رُخ لٹانا ۔ (البنایہ : 11/565) قبلہ رُخ کرتے ہوئے یہ دعاء پڑھنا ۔«إِنِّي وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا، وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ، إِنَّ صَلَاتِي، وَنُسُكِي، وَمَحْيَايَ، وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، لَا شَرِيكَ لَهُ، وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ، وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ، اللَّهُمَّ مِنْكَ، وَلَكَ عَنْ مُحَمَّدٍ وَأُمَّتِهِ»۔ (ابن ماجہ : 3121) بائیں ہاتھ سے سر پکڑنا اور دائیں ہاتھ سے ذبح کرنا۔ (فتح الباری : 10/18) تسمیہ کے ساتھ تکبیر بھی کہنا ۔ (فتح الباری : 10/18) ذبح کے بعدکھال وغیرہ اتارنے میں ٹھنڈا ہونے کا انتظار کرنا ۔ (ہندیہ : 5/300) جانور کو بلا ضرورت اضافی تکلیف پہنچانے سے بچنا ۔ (البنایہ : 11/564)ذبح کے وقت کے مکروہ کام : جانور کو ذبح کرتے ہوئے مندرجہ ذیل مکروہ اور ناپسندیدہ کاموں سے اجتناب کرنا چاہیئے : جانور کے سامنے چھری تیز کرنا ۔(عالمگیری :5/287) جانور کو گھسیٹ کرمذبح لے جانا۔(شامیہ :6/296)