جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
جانور کی کیا کیا چیزیں کھانا حرام ہیں ؟ سات چیزیں حلال جانوروں میں حرام ہیں ، باقی سب حلال ہیں :(1)بہتا خون ۔ (2)نَر کی پیشاب گاہ ۔ (3)کپورے۔ (4)مادہ کی پیشاب گاہ ۔ (5)غدود ۔(6)مثانہ ۔ (7)پِتّا۔(عالمگیری:5/290) اوجھڑی جس سے بٹ بنایا جاتا ہے ، جائز ہے کیونکہ اُس میں ممانعت کی کوئی وجہ نہیں ۔( رحیمیہ :10/81)گوشت کے مسائل خود بھی کھایا جاسکتا ہے اور غرباء اغنیاء مسلمان اور کافر سب کو کھلایا جاسکتا ہے ۔ (عالمگیری :5/300) سار ا گوشت خود استعمال کرنا یاسارا گوشت صدقہ کردینا درست ہے ۔(شامیہ :6/328) بہتر ہے کہ اُس کے تین حصے کیے جائیں : ایک حصہ خود کھائیں، دوسرا فقرا کو اور تیسرا اقارب اور احباب کوکھلائیں۔(ایضاً) قربانی کے جانور کا گوشت قصائی کو اُس کی اجرت کے طور پر دینا یا بیچنا درست نہیں ، اگر ایسا کیا تو قیمت کا صدقہ کرنا ضروری ہے ۔(عالمگیری :5/301) شادی وغیرہ کی تقریب میں مہمانوں کو بھی کھلا یا جاسکتا ہے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل :4/208) اپنے نوکراور ملازم کو کھلایا جاسکتا ہے ، تاہم اگر اُن کا کھانا بھی اُجرت میں طے شدہ ہوتوکھلا نا درست نہیں ، کیونکہ یہ بھی بیچنے کی ہی ایک شکل ہے ، البتہ یہ کرسکتے ہیں کہ اُن کو اتنے دنوں کے کھانے کی قیمت دیدی جائے ۔(احسن الفتاوی :7/494) نذراور منت کی قربانی کا گوشت نہ خودکھاسکتے ہیں نہ کسی غنی کو کھلایا جاسکتا ہے ۔(شامیہ :6/327)