جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
ائمہ ثلاثہ اور امام ابو یوسف : نابالغ اگر صاحبِ وسعت ہے تو اُس پر بھی قربانی ہے ، اور اُس کی طرف سے اُس کا ولی کرے گا۔(الفقہ علی المذاہب:1/644)(رد المحتار : 6/315ـ316)(البنایہ : 12/13) (الشرح الکبیر : 2/118)(الھدایۃ علی مذہب الامام احمد: 1/234)مسافر پر قربانی کا لازم ہونا : قربانی کے لازم ہونے کیلئے ایک شرط ”اِقامت“ یعنی مقیم ہونا بھی ہے لیکن اِس شرط کے بارے اختلاف ہے کہ مسافر کیلئے قربانی کا حکم ہے یا نہیں : امام ابو حنیفہ : مسافر پر قربانی لازم نہیں ۔ ائمہ ثلاثہ : مسافراگر قدرت رکھتا ہو تو اُس کو بھی قربانی کرنی چاہیئے۔(الفقہ الاسلامی: 4/2779) بعض روایات سے سفر کے دوران قربانی کرنا معلوم ہوتا ہے جو ائمہ ثلاثہ کا مسلک ہے ،لیکن اُن روایات کا جواب احناف کی جانب سے یہ ہے کہ: (1)ممکن ہے کہ کسی جگہ اقامت کر رکھی ہو۔(2) یا بطور استحباب کے قربانی کی گئی ہو۔ (مرقاۃ المفاتیح : 3/1086)فائدہ : (1)جانور خریدنے کے بعد سفر شروع کیا جائے تو موسر ہونے کی صورت میں قربانی لازم نہیں رہتی ، او ر معسر ہو تو اُس جانور کا قربان کرنا ضروری ہے ۔ (رد المحتار : 6/312) (2)وقت داخل ہونے کے بعد سفر شروع کیا جائے تو موسر ہونے کی صورت میں قربانی لازم نہیں رہتی ، اور اگر معسر ہو اور جانور بھی خرید لیا ہوتو اُس کو قربان کرنا ضروری ہے ۔ (رد المحتار : 6/312)