جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
اللہ تعالیٰ نے ہفتہ کے دن مٹی کو پیدا فرمایا، اور اس میں اتوار کے دن پہاڑ پیدا کیے،پیر کے دن درخت پیدا کیے ،منگل کے دن ناپسندیدہ چیزوں کی تخلیق فرمائی،بدھ کے دن نور (روشنی)کو پیدا کیا، جمعرات کے دن جانوروں کو زمین میں پھیلادیا،اور تمام مخلوق کے بعد آخر میں جمعہ کے دن عصر کے بعد،عصر سے لے کر رات(یعنی سورج غروب ہونے) کے درمیان جمعہ کی آخری ساعتوں میں حضرت آدمکو پیدا فرمایا۔خَلَقَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ التُّرْبَةَ يَوْمَ السَّبْتِ، وَخَلَقَ فِيهَا الْجِبَالَ يَوْمَ الْأَحَدِ، وَخَلَقَ الشَّجَرَ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ، وَخَلَقَ الْمَكْرُوهَ يَوْمَ الثُّلَاثَاءِ، وَخَلَقَ النُّورَ يَوْمَ الْأَرْبِعَاءِ، وَبَثَّ فِيهَا الدَّوَابَّ يَوْمَ الْخَمِيسِ، وَخَلَقَ آدَمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ بَعْدَ الْعَصْرِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ، فِي آخِرِ الْخَلْقِ، فِي آخِرِ سَاعَةٍ مِنْ سَاعَاتِ الْجُمُعَةِ، فِيمَا بَيْنَ الْعَصْرِ إِلَى اللَّيْلِ۔(مسلم:2789)حضرت آدم کا جنّت میں داخلہ اور جنّت سے خارجہ جمعہ کے دن ہوا : جمعہ کے دن حضرت آدم پیدا ہوئے، اسی دن جنت میں داخل کیے گئے، اور اسی دن اس سے نکالے گئے۔ وَفِيهِ أُدْخِلَ الْجَنَّةَ، وَفِيهِ أُخْرِجَ مِنْهَا۔(مسلم:854)جمعہ کے دن قیامت قائم ہوگی : قیامت جمعہ کے دن ہی قائم ہوگی ۔وَلَا تَقُومُ السَّاعَةُ إِلَّا فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ۔(مسلم:854) جمعہ کے دن قیامت قائم ہوگی ۔تمام مقرّب فرشتے آسمان ،زمین ہوا ،پہاڑ،اور دریا سب کے سب جمعہ کے دن سے ڈرتے ہیں(کہ جمعہ کے دن قیامت آنی ہے، پتہ نہیں کس وقت آجائے)۔ وَفِيهِ تَقُومُ السَّاعَةُ، مَا مِنْ مَلَكٍ مُقَرَّبٍ، وَلَا سَمَاءٍ، وَلَا أَرْضٍ، وَلَا رِيَاحٍ، وَلَا جِبَالٍ، وَلَا بَحْرٍ، إِلَّا وَهُنَّ يُشْفِقْنَ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ۔(ابن ماجہ:1084)