جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
دُم : دُم اگر تہائی یاتہائی سے زیادہ کٹی ہو تو قربانی درست نہیں۔(بہشتی زیور:256) واضح رہے کہ اِس میں دنبہ کی دم (جس کو چکتی کہتے ہیں )مراد نہیں ، وہ اگر پوری بھی کٹی ہو تو بھی قربانی جائز ہے ۔(احسن الفتاوی :7/517)لنگڑا پن : اتنا لنگڑا ہو کہ صرف تین پاؤں سے چلتا ہو ،چوتھا پاؤں رکھا ہی نہیں جاتا ہو، یا رکھا جاتا ہو لیکن اس سے چل نہیں سکتاہو تو اس کی قربانی درست نہیں ۔(احسن الفتاوی :7/517)لاغری : اتنا دُبلا اور مریل جانور جس کی ہڈیوں میں گودا نہ ہو اس کی قربانی درست نہیں ۔(احسن الفتاوی :7/517)سینگ : پیدائشی طور پر سینگ نہ ہوں یا تھے لیکن درمیان سے ٹوٹ گئے توقربانی درست ہے،ہاں!اگر بالکل جڑ سے کٹا ہو تو درست نہیں۔(احسن الفتاوی :7/517) سینگ نہ ہونے کی تین صورتیں ہیں : پیدائشی طور پر سینگ نہ ہوں،اس کو ”الْجَمَّاءِ“کہا جاتا ہے ،اس کی قربانی صحیح ہے۔(شامیہ : 6/323) سینگ درمیان سے ٹوٹ گئے ہوں،اس کو ” الْعُظَمَاءُ “کہا جاتا ہے،قربانی صحیح ہے۔(شامیہ : 6/323)